Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
67 - 274
مَا یَلْفِظُ مِنۡ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیۡہِ رَقِیۡبٌ عَتِیۡدٌ ﴿۱۸﴾(پ۲۶،قٓ:۱۸)
ترجمۂ کنز الایمان:کوئی بات وہ زبان سے نہیں نکالتا کہ اس کے پاس ایک محافظ تیار نہ بیٹھا ہو۔
	یعنی ایک فرشتہ حاضر رہتا ہے۔
ایساکیوں کہا؟
	ایسےہی تم غورکروکہ گویاتم بارگاہِ الٰہی میں ایسانامہ اعمال بھیج رہےہوجولغو وبیکارباتوں سےبَھراپڑاہےاورکل بروزقیامت خالق ومالکجَلَّ جَلَالُہٗکےحضورتمام مخلوق کی موجودگی میں تمہیں پڑھ کر سنایا جائے گا، چاروں طرف خوفناک سختیاں  ہوں گی، تم بھوکے پیاسے ہو گے، جسم پر لباس نہ ہو گا، جنت سے روک دیئے گئے ہو گےاور تم پر نعمتیں بند کر دی گئی ہوں گی پھر تمہیں ملامت کی جائے گی اور عار دلائی جائے گی کہ تم نے ایسا کیوں کہا تھا؟ پس تمہاری حجت منقطع ہو جائے گی اور تمہیں ربّ عَزَّ  وَجَلَّسے حیا آئے گی۔اسی وجہ سے کہا گیا ہےکہ’’فضول سےبچوکہ اس کاحساب طویل ہے۔‘‘پس ماننےوالےکواتنی نصیحت کافی ہے۔
دل کی حفاظت:
	تم پردل کی حفاظت اوراس کی اصلاح لازم ہےاوراس معاملےمیں اچھی طرح غورو فکراورکوشش ضروری ہےکیونکہ یہ ان اعضاء میں خطرناک ترین اوراصلاح میں مشکل ترین ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّنےقرآن کریم میں کئی مقامات پراس کاذکرفرمایاہےاورخاص بندوں کو ڈرنے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ  علیم وخبیرذاتجَلَّ جَلَالُہٗاس پرمطلع ہے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشادفرماتاہے:
(1)…
یَعْلَمُ خَآئِنَۃَ الْاَعْیُنِ وَمَا تُخْفِی		ترجمۂ کنزالایمان:اللہجانتاہےچوری چھپےکی نگاہ

 الصُّدُوۡرُ ﴿۱۹﴾(پ۲۴،المؤمن:۱۹)		اور جو کچھ سینوں میں چھپا ہے۔