Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
61 - 274
 یہ حرام کی طرف لے جاسکتا ہے۔
بارگاہِ الٰہی میں حاضری کی منزل:
	حرام اورگناہوں سےتقوٰی واجتناب فرض ہے،اگراس تقوٰی کواختیارنہ کیا تو عذابِ نار کامستحق ٹھہرے گا اور زائد از ضروت حلال سے بچنا بھلائی اور ادب ہے،اگر اسے نہ اپنایا تو حساب وکتاب اور ندامت وشرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔جس نے اول کو اختیار کیا وہ تقوٰی کے پہلے درجہ پر ہے اور یہ عبادت پر استقامت چاہنے والوں کا درجہ ہے اور جس نے دوسرے  کواختیار کیا وہ تقوٰی کے بلند مرتبے پر فائز ہے اور جو ہر گناہ اور زائد از ضرورت حلال سے بچتا ہے وہ صحیح معنیٰ میں تقوٰی اختیار کرتا ہے، اس کے حق کو ادا کرتا ہے اور اس میں پائی جانے والی ہر بھلائی کو اکٹھا کرلیتا ہے اوریہی وہ کامل وَرَع ہے جس پر دین کا مدار ہے اور یہ بارگاہِ الٰہی میں حاضری کی منزل ہے ۔
انسانی اعضاء کی حفاظت کا بیان
	اگر تم نفس کے خلاف پوری قوت وعزم سے کھڑے ہونا چاہتے ہواوراسےگناہوں اور زائدازضرورت حلال سےبچاناچاہتےہوتوسب سےپہلےتمہیں پانچ اعضاء کاخیال رکھنا ضروری ہےکیونکہ یہی بنیادہیں:(۱)آنکھ(۲)کان(۳)زبان(۴)دل اور(۵)پیٹ۔اگرتم نے ان کوحرام سےبچالیاتواُمیدہےکہ سارےاعضاء بچ جائیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
آنکھ کی حفاظت:
	سب سے پہلےتجھ پرآنکھ کی حفاظت ضروری ہےکہ یہ ہر آفت اورفتنےکاسبب ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
قُلۡ لِّلْمُؤْمِنِیۡنَ یَغُضُّوۡا مِنْ اَبْصَارِہِمْ	ترجمۂ کنز الایمان:مسلمان مردوں کو حکم دو اپنی