Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
59 - 274
(10)…
وَ سَیُجَنَّبُہَا الْاَتْقَی ﴿ۙ۱۷﴾(پ۳۰،الیل:۱۷)
ترجمۂ کنزالایمان:اوربہت جلداس سےدُور رکھا جائے گا جو سب سے بڑا پرہیزگار۔
(11)…
وَسَارِعُوۡۤا اِلٰی مَغْفِرَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکُمْ وَجَنَّۃٍ عَرْضُہَا السَّمٰوٰتُ وَالۡاَرْضُۙ اُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِیۡنَ﴿۱۳۳﴾ۙ(پ۴،اٰل عمرٰن:۱۳۳)
ترجمۂ کنزالایمان:اوردوڑواپنےرب کی بخشش اور ایسی جنت کی طرف جس کی چوڑان میں سب آسمان وزمین آجائیں پرہیزگاروں کےلیےتیاررکھی ہے۔
(12)…
اِنَّمَا یَتَقَبَّلُ اللہُ مِنَ الْمُتَّقِیۡنَ ﴿۲۷﴾ (پ۶،المآئدة:۲۷)
ترجمۂ کنز الایمان:اللہاسی سے قبول کرتا ہے جسے ڈر ہے۔
	اے بندے!اگر تم اللہ عَزَّ وَجَلَّکی عبادت کرنا چاہتے ہو بلکہ دنیا وآخرت کی سعادت سے سرفراز ہونا چاہتے ہو تو تمہیں تقوٰی اختیار کرنا ضروری ہے۔ ایک شخص نے اپنے شیخ سے عرض کی  کہ مجھے کوئی نصیحت کیجئے۔ فرمایا: میں تمہیں وہ نصیحت کرتا ہوں جو اللہ ربّ العالمین نے تمام اگلوں پچھلوں کوفرمائی ہے۔ وہ ارشاد فرماتا ہے:
وَلَقَدْ وَصَّیۡنَا الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الْکِتٰبَ مِنۡ قَبْلِکُمْ وَ اِیَّاکُمْ اَنِ اتَّقُوا اللہَ ؕ (پ۵،النسآء:۱۳۱)
ترجمۂ کنزالایمان:اوربےشک تاکیدفرمادی ہے ہم نےان سےجوتم سےپہلےکتاب دیئے گئے اور تم کو کہ اللہ سے ڈرتے رہو۔
	اوراللہ عَزَّ وَجَلَّسب سےزیادہ نصیحت کرنےاوراپنےبندوں پرسب سے زیادہ مہربانی و رحم کرنےوالا ہے،اگرتقوٰی سےبڑھ کرکوئی صفت وخصلت ہوتی تواللہ عَزَّ وَجَلَّضرور