وَلِیَعْلَمَ اللہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَیَتَّخِذَ مِنۡکُمْ شُہَدَآءَؕ(پ۴،اٰل عمرٰن:۱۴۰)
ترجمۂ کنزالایمان:اوراس لیےکہ اللہپہچان کرا دےایمان والوں کی اور تم میں سے کچھ لوگوں کو شہادت کا مرتبہ دے۔
ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا: اَمْ حَسِبْتُمْ اَنۡ تَدْخُلُوا الْجَنَّۃَ وَلَمَّا یَعْلَمِ اللہُ الَّذِیۡنَ جٰہَدُوۡا مِنۡکُمْ وَیَعْلَمَ الصّٰبِرِیۡنَ﴿۱۴۲﴾(پ۴،اٰل عمرٰن:۱۴۲)
ترجمۂ کنزالایمان:کیااس گمان میں ہوکہ جنت میں چلے جاؤ گے اور ابھی اللہنےتمہارے غازیوں کا امتحان نہ لیا اور نہ صبر والوں کی آزمائش کی۔
ضروری ہے کہ تم شیطان کے مکروفریب اور حیلے بہانوں سے باخبر رہو، اب وہ تم پر جرأت نہیں کر سکے گا جیسے چور کو اگر معلوم ہو جائے کہ گھر والے نے اسے محسوس کر لیا ہے تو وہ بھاگ جاتا ہے۔یہ بھی ضروری ہے کہ اُس کے بلانے کوکوئی حیثیت نہ دو اور اُس کا خیال دل میں لاؤ نہ اس کا پیچھا کرو کیونکہ شیطان تو بھونکنے والے کتے کی طرح ہے اگر تم اس کی طرف بڑھو گے تو وہ بھونکتا رہے گا اور تم پر حملہ کرے گا اور اگر اس سےمنہ موڑ لو گےتو خاموش ہو جائے گااوریہ بھی لازمی ہے کہ اپنے دل اور زبان کومسلسلاللہ عَزَّ وَجَلَّکے ذکرسےمعموررکھوکیونکہ حضورنبی پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:”اللہ عَزَّ وَجَلَّ کاذکرشیطان کےلئےاتنا تکلیف دہ ہےجتناانسان کےلئے مرض آکلہ(1)۔“(2)
شیطان کی فریب کاریوں سے آگاہی کے لئے تمہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ شیطان کے پاس تیروں کی مانندوسوسے ہیں جن کی پہچان آگے بیان ہونے والے قلبی خیالات
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…عضو کو ختم کرنے والا خارشی مرض ۔
2…بریقة محمودية،التاسع من الستین المذمومة الرياء،المبحث السادس،۲/۱۷۰
تاریخ اصبھان،۲/۳۷،عبد الله بن احمد بن محمد التمیمی،رقم:۱۰۰۹،عن کعب