مَدَنی کام میں ہرممکن تعاوُن فرمائیں اورمجلس کی طرف سےشائع ہونےوالی کُتُب کاخودبھی مُطالَعَہ فرمائیں اور دوسروں کوبھی اِس کی ترغیب دلائیں۔
اللّٰہعَزَّوَجَلَّ’’دعوتِ اسلامی‘‘کی تمام مجالِس بَشُمُول’’اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیہ‘‘کودن گیارہویں اوررات بارہویں ترقّی عطافرمائےاورہمارےہرعَملِ خیرکوزیورِاِخلاص سےآراستہ فرماکر دونو ں جہاں کی بھلائی کاسبب بنائے۔ہمیں زیرِگنبدِخضراشہادت،جنَّتُ البقیع میں مدفن اور جنَّتُ الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
رمضان المبارک ۱۴۲۵ھـ
کون کب اورکہاں مرےگا؟
٭… جنگ بدرکےموقع پرحضورنبی پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےچندجاں نثاروں کے ساتھ رات میں میدانِ جنگ کامعائنہ فرمایا،اس وقت دسْتِ انورمیں ایک چھڑی تھی۔آپ اُس چھڑی سے زمین پرلکیربناتےہوئےفرمارہےتھےکہ فلاں کافرکےقتل ہونےکی جگہ ہےاورکل یہاں فلاں کافرکی لاش پڑی ہوئی ملےگی۔چنانچہ ایساہی ہواکہ آپ نے جس جگہ جس کافرکی قتل گاہ بتائی تھی اس کافر کی لاش ٹھیک اسی جگہ پائی گئی ان میں سے کسی ایک نےلکیر سےبال برابربھی تجاوُزنہیں کیا ۔(مسلم،کتاب الجھادوالسیر، باب غزوة بدر،ص۹۸۱، حدیث:۱۷۷۸۔ شرح الزرقانی علی المواھب، باب غزوة بدرالکبری،۲/ ۲۶۹)
٭…٭…٭…٭…٭…٭