Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
35 - 274
نماز چھوڑدی جائے گی ، رشوت کا لین دین ہوگا اور دنیا کے تھوڑے مال کی خاطر دین بیچا جائے گا،ايسے وقت میں بچنا،ایسے وقت میں بچنا۔‘‘(2)
	ان احادیْثِ مبارکہ میں جوعلامات بیان ہوئیں انہیں تم اپنےزمانےاور زمانے والوں میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہو۔
	امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا:”بُرے ہم نشیں سے کنارہ کشی میں راحت ہے۔“
گوشہ نشینی کا حکم:
	حضرت سیِّدُناسفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِینےفرمایا:اللہ  عَزَّ وَجَلَّکی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں! اس زمانے میں گوشہ نشینی جائز ہو گئی ہے۔ 
	حضرت سیِّدُناامام محمدغزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِینےفرمایا:اگران کےزمانےمیں جائزتھی تو ہمارے زمانے میں تو فرض وواجب ہے۔
	گوشہ نشینی اختیار کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ لوگ تمہاری عبادت سے حاصل ہونےوالےثواب سےتمہیں محروم کردیں گےاس لئےکہ ان کی جانب سےریاکاری اور زینت  میں ڈالنے والی چیزیں لاحق ہوسکتی ہیں کیونکہ ملاقات وزیارت میں بناوٹی خوبصورتی 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم کبیر،۳/۱۹۷،حدیث:۳۱۱۱
الادب المفرد،باب الھدی والسمت الحسن، ص۲۱۶،حدیث:۸۱۰ ، عن  ابن  مسعود  موقوفًا
2…موسوعة ابن ابى الدنيا،کتاب العزلة والانفراد،۶/۵۴۰،حدیث:۱۸۸