Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
34 - 274
 	پھر تم کسی صورت طلب اور ارادے کے محتاج نہیں ہوگےاوراگرتم اس پر قائم نہ رہ سکو اورارادہ وطلب رکھوتوتمہیں اس سےایسی مددتلاش کرنی چاہیےجوتمہاری آخرت سنوارے نہ کہ دنیا اور جو تمہاری دنیا سے بے رغبتی اور اُس سے دوری کو خراب نہ کرے اورتوفیق دینے والا اللہ عَزَّ وَجَلَّہی ہے۔
دوسری رکاوٹ:مخلوق
	تم پرلوگوں سےتنہائی اختیارکرنابھی ضروری ہےکیونکہ وہ تمہیںاللہ  عَزَّ وَجَلَّ سے غافل کرکےبُرائی اورہلاکت میں ڈال دیں گے۔بےشک حضورسرور عالَمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےگوشہ نشینی کےزمانےکی وضاحت فرمادی ہےاوروہ مصلحت کوتم سےزیادہ جانتےہیں۔ آپصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: جب تم دیکھوکہ لوگ وعدہ خلافی میں مبتلا ہوجائیں اورامانت میں خیانت کرنےلگیں،پھرآپ نےانگلیوں کوانگلیوں میں ڈال کرارشادفرمایا:اور یوں ہوجائیں(یعنی ان انگلیوں کی طرح دست وگریباں ہوجائیں)۔حضرت سیِّدُناعبداللہ بن عَمْرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکہتےہیں کہ میں نےعرض کی:اللہ عَزَّ وَجَلَّمجھےآپ پرقربان کرے!میں اُس وقت کیا کروں؟ارشادفرمایا: گھرمیں بیٹھےرہنا،اپنی زبان کوقابومیں رکھنا،اچھی چیز اختیار کرنا،بُری بات کوچھوڑدینا،صرف اپنےمعاملےکی فکرکرنااورعام لوگوں کاخیال چھوڑ دینا۔(1)
گوشہ نشینی کا زمانہ:
	ایک حدیْثِ مبارک میں گوشہ نشینی کےزمانےکی یہ نشانی بیان فرمائی کہ’’آدمی اپنے ہم نشیں سے بھی بےخوف نہ ہوگا۔‘‘(2)ایک علامت یہ بیان فرمائی کہ’’خطیب بہت
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ابوداود،کتاب الملاحم،باب الامر والنھی،۴/۱۶۵،حدیث:۴۳۴۳
2… ابوداود،کتاب الفتن والملاحم،باب فی النھی عن السعی فی الفتنة،۴/۱۳۵،حدیث:۴۲۵۸
 ہوں گے مگر عالِم  بہت تھوڑے ہوں گے، مانگنے والوں کی کثرت ہو گی لیکن انہیں دینے والے کم ہوں گے اور علم خواہشات کے تابع ہو جائے گا۔‘‘(1)عرض کی گئی ایسا زمانہ کب آئے گا؟ ارشاد فرمایا:’’جب