Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
271 - 274
 فرمائے جو آپ نے اس کتاب’’مِنْہَاجُ الْعَابِدِیْن‘‘ میں بیان کئے ہیں ،آپ نے اس کتاب میں آخرت کی راہوں پر چلنے کی کیفیت کو بیان فرمایاہے۔
وَصَلَّی اللہُ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍوَّعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ کُلَّمَا ذَکَرَہُ الذَّاکِرُوْنَ وَغَفَلَ
عَنْ ذِکْرِہِ الْغَافِلُوْنَ رَضِیَ اللہُ عَنْ اَصْحَابِ رَسُوْلِ اللہِ اَجْمَعِیْنَ وَالتَّابِعِیْنَ لَھُمْ
 بِاِحْسَانٍ اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ وَسَلَامٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ وَالْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن
یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّہمارے سردار حضرت محمد مصطفٰے اورآپ کے آل واصحاب پر درودوسلام نازل
فرمائے،جب جب ذکر کرنے والے ان کا ذکر کریں اورغفلت والے ان کے ذکر سےغافل
رہیں،اللہ  عَزَّ    وَجَلَّرسولِ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے تمام صحابہ اورقیامت تک
بھلائی کے ساتھ ان کی پیروی کرنے والوں سے راضی رہےاورتمام پیغمبروں پر
سلام ہو اور سب خوبیاںاللہ عَزَّ وَجَلَّکو جو سارے جہان کا ربّ ہے۔

٭…٭…٭…٭…٭…٭

ہمیشہ باوضورہنےکی سات فضیلتیں
٭…سیِّدِی اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰنبیان کرتےہیں کہ بعض عارفین نےفرمایا:جوہمیشہ باوضورہے اللہتعالیٰ اسےسات فضیلتوں سےمشرف فرمائے:
(1)ملائکہ اس کی صحبت میں رغبت کریں۔(2)قلم اس کی نیکیاں لکھتارہے۔ (3)اس کےاعضاء تسبیح کریں۔(4)اس سےتکبیرِاُولیٰ فوت نہ ہو۔(5)جب سوئے اللہ تعالیٰ کچھ فرشتےبھیجےکہ جن وانس کےشرسےاُس کی حفاظت کریں۔(6)سکراتِ موت اس پرآسان ہواور(7)جب تک باوضوہوامانِ الٰہی میں رہے۔(فتاوٰی رضویہ،۱/ ۷۰۲)