Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
270 - 274
(3)…
وَالَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا لَنَہۡدِیَنَّہُمْ سُبُلَنَا ؕ(پ۲۱،العنکبوت:۶۹)
ترجمۂ کنز الایمان:اورجنھوں نےہماری راہ میں کوشش کی ضرور ہم انھیں اپنے راستے دکھا دیں گے۔
	پھر سارے مضمون کو سب سے سچے ربّعَزَّ  وَجَلَّنے اس آیت میں بیان فرما دیا:
(4)…
وَ مَنۡ جَاہَدَ فَاِنَّمَا یُجَاہِدُ لِنَفْسِہٖ ؕ اِنَّ اللہَ لَغَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیۡنَ﴿۶﴾(پ۲۰،العنکبوت:۶)
ترجمۂ کنزالایمان:اورجواللہکی راہ میں کوشش کرےتواپنےہی بھلےکوکوشش کرتاہے بےشک اللہبےپرواہ ہےسارےجہان سے۔
سیِّدُناامام  غزالی عَلَیْہِ الرَّحْمَہکی دعائیں:
	ہم قدم  اورقلم کی ہر لغزش کی اللہ عَزَّ وَجَلَّسے معافی مانگتے ہیں اوراُس سے اپنے ہر اس قول کی مغفرت طلب کرتے ہیں جوہمارے اعمال  کے موافق نہیں، ہم اس سے اپنے ہراس دعوےکی بخشش کاسوال کرتےہیں جسےہم نےاللہ عَزَّ وَجَلَّ کےدین کا علم کہہ کر ظاہر کیا حالانکہ اس میں کوتاہی تھی، ہم اُس سے ہر اس خیال کی معافی مانگتے ہیں جس نے ہمیں کتاب کی خوبصورتی وبناوٹ کے لئےمُرتَّب ومُنَظَّم کلام کرنے یا اپنی عِلْمِیَّت دکھانے پر اُبھارا ۔اے میرےبھائیو!ہم دعاکرتےہیں کہاللہ عَزَّ وَجَلَّتمہیں اورہمیں اپنےعلم پرعمل کرنےاور خالص اسی کی رضا چاہنے والا بنادےاور ہمارے علم کو ہم پر وبال نہ بنائے بلکہ جب اعمال ہمیں لوٹائے جائیں تو اس وقت اسے نیکیوں کےترازو میں رکھ دے بے شک وہ جواد وکریم ہے۔
	یہ وہ آخری باتیں ہیں جوحُجَّۃُ الْاِسْلَامحضرت سیِّدُناامام محمدبن محمدغزالیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِینےاپنی کتاب میں ذکرفرمائی ہیں،اللہ عَزَّ وَجَلَّہمیں آپ کے اِن علوم سے نفع عطا