Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
27 - 274
	یادرکھو!گناہ کی طرف دوبارہ لوٹنےکاخوف تمہاری توبہ کی راہ میں رکاوٹ نہ بنےکیونکہ یہ شیطان کی طرف سےدھوکاہے۔تم پرلازم ہےکہ تم سچاپکاارادہ کرو،باقی رہی اس پراستقامت تووہ  فضْلِ خداوندی ہےاگراستقامت نہ ملی پھربھی کم ازکم تمہارےگزشتہ تمام گناہ تومعاف ہوہی جائیں گےاوریہ بھی ممکن ہےکہ دوبارہ گناہ کرنےسےپہلےہی توبہ کی حالت میں تمہیں موت آجائے ۔
توبہ کی مزید شرائط:
	توبہ میں یہ بھی ضروری ہے کہ تمہارے ذمّہ جن فرائض کی قضا ہے جیسے نماز، روزہ، زکوٰۃیاکسی شے کا  کفارہ وغیرہ تو حتَّی المقدور ان کی ادائیگی تم پر لازم ہے۔یہ بھی شرط ہے کہ شراب نوشی اور گانے باجے وغیرہ گناہوں سے بھی خود کو روکے رکھنا تمہارے لئے ضروری ہے۔رہے بندوں کے حقوق تو اگر وہ مال سے متعلق ہوں تو مال ان کےحقداروں یا وارثوں کو واپس کرنا تم پر واجب ہے۔اگرغربت و اِفلاس کے باعث واپس کرنے سے معذوری ہو تو صاحبِ مال سے معاف کروالو، اگرمال کا مالک فوت ہو چکا ہے یا اس کے وارث موجود نہیں تو اَعمالِ صالحہ اور بارگاہِ الٰہی میں گریہ وزاری کی کثرت کرو، امید ہے کہ روز ِ قیامت خدا تعالیٰ ان حقداروں کو تم سے راضی فرمادے گا اوراگراُن حقوق کا  تعلق کسی کی جان یا ذات سے ہو یعنی تم پر قصاص واجب ہو تو تم پر لازم ہے کہ خود کو ان کے حوالے کر دو تاکہ وہ تم سے قصاص لے لیں یاتمہیں معاف کر دیں۔ اگر کسی کی عزت و آبرو  میں حق تلفی کی  مثلاً: کسی کی غیبت کی یا گالی دی  تو تم پر لازم ہےکہ اس کے سامنے اپنے آپ کو غلط کہو اور اس سے معافی مانگو۔ اگر سامنے اعتراف کرنے میں جھگڑے کاصحیح اَندیشہ ہو تو اس صورت میں بھیاللہ عَزَّ وَجَلَّکی بارگاہ میں دعا کرو کہ وہ اسےتم سے راضی کر دے اور