Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
268 - 274
اَوَلَمْ یَنۡظُرُوۡا فِیۡ مَلَکُوۡتِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضِ وَمَا خَلَقَ اللہُ مِنۡ شَیۡءٍ ۙ(پ۹،الاعراف:۱۸۵)
ترجمۂ کنزالایمان:کیاانھوں نےنگاہ نہ کی آسمانوں اورزمین کی سلطنت میں اورجوجوچیزاللہنے بنائی۔
	ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا:
اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓئِکَ اَنَّہُمۡ مَّبْعُوۡثُوۡنَ ۙ﴿۴﴾  لِیَوْمٍ عَظِیۡمٍ ۙ﴿۵﴾ (پ۳۰،المطففین:۴،۵)
ترجمۂ کنزالایمان:کیاان لوگوں کوگمان نہیں کہ انھیں اٹھنا ہے ایک عظمت والےدن کےلیے۔
(۲)…اس علم والے پر تعجب ہے جو عمل نہیں کرتا۔اسے یاد نہیں یا پھر یقینی طور پر جانتا نہیں کہ اس کے سامنے بڑی ہولناک اور انتہائی مشکل گھاٹیاں ہیں۔ یہ بہت بڑی خبر ہے جس سے تم منہ پھیرے ہوئے ہو۔
(۳)…اس عمل کرنے والے پرتعجب ہے  جو مخلص نہیں۔ کیا وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکے اس فرمان میں غور نہیں کرتا:
فَمَنۡ کَانَ یَرْجُوۡا لِقَآءَ رَبِّہٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشْرِکْ بِعِبَادَۃِ رَبِّہٖۤ اَحَدًا ﴿۱۱۰﴾٪(پ۱۶،الکھف:۱۱۰)
ترجمۂ کنزالایمان:تو جسے اپنے رب سے ملنے کی امیدہواُسےچاہئےکہ نیک کام کرےاور اپنےرب کی بندگی میں کسی کوشریک نہ کرے۔
(۴)…اس مخلص پرتعجب ہےجوڈرتانہیں۔کیاوہ ان معاملات پرغورنہیں کرتاجواللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے اولیا وبرگزیدہ بندوں کے ساتھ فرمائے ہیں اور اس کے کمالِ عظمت کی گواہی دیتے ہیں حتّٰی کہ اس نے اپنی مخلوق میں سب سے معززبندےحضرت محمد مصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے فرمایا ہے:
وَ لَقَدْ اُوۡحِیَ اِلَیۡکَ وَ اِلَی الَّذِیۡنَ		ترجمۂ کنزالایمان:اوربےشک وحی کی گئی تمہاری