اس عظیم مطلوب کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل اور کوشش کرنے والوں کو کوشش کرنی چاہیےاورجان رکھیں کہ ان کایہ عمل وکوشش اس کےمقابلےمیں انتہائی تھوڑا ہےجس کے وہ محتاج ہیں، جس کا سوال کرتے ہیں اور جس کے درپے ہیں۔
بندے پر لازم چار چیزیں:
لوگ جان لیں کہ بندے پر چار چیزیں لازم ہیں:(۱)…علم (۲)…عمل (۳)…اخلاص اور (۴)…خوف۔ سب سے پہلے راستے کا علم حاصل کرے ورنہ اندھا ہی رہے گا، پھر علم پر عمل کرے ورنہ حجاب میں رہے گا، پھر عمل میں اخلاص لائے ورنہ نقصان اُٹھائے گا پھر امان نصیب ہونے تک ہمیشہ ڈرتا اورآفات سے بچتا رہے ورنہ دھوکے میں پڑا رہ جائے گا۔
حضرت سیِّدُناذُوالنُّون مصریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِینےبالکل سچ فرمایاکہ”سب لوگ مردے ہیں سوائے علما کے اور سب علما سو رہے ہیں سوائے عمل کرنے والوں کے اور سب عمل کرنےوالےدھوکےمیں ہیں سوائےاخلاص والوں کےاوراخلاص والےبہت بڑے خطرے میں ہیں۔“
چار لوگوں پر تعجب ہے:
حُجَّۃُ الْاِسْلامحضرت سیِّدُنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِیفرماتے ہیں: چارلوگوں پر انتہائی تعجب ہے:
(۱)…اس بے علم عمل کرنے والے پر تعجب ہےکہ وہ آنے والے حالات کو جاننے کی کوشش کیوں نہیں کرتا؟ دلائل اور عبرتوں اور ڈر وخوف والی آیات میں غور و فکر کرکے اور دل میں اُٹھنے والے خیالات وخطرات سے بےقرار ہو کر موت کے بعد پیش آنے والے معاملات کو جاننے کا اہتمام کیوں نہیں کرتا؟ جبکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے: