Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
265 - 274
ترجمۂ کنزالایمان:توکیاجوآگ میں ڈالا جائےگا وہ بھلایاجوقیامت میں امان سےآئے گاجوجی میں آئےکروبےشک وہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے۔
)32(… نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دیا جائے گااور بعض کواس کی نوبت ہی نہ آئے گی ۔
)33(… حساب میں آسانی ہو گی اوربعض کا حساب  بالکل بھی نہیں ہوگا ۔
)34(…میزان میں نیکیوں کا پلڑا بھاری ہو گااور بعض کو وزن کے لئے روکا ہی نہیں جائے گا۔
)35(…اُسےحضورشفیع محشر،ساقی کوثرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےحوض کوثرپرحاضری نصیب ہو گی۔ وہ اس سے ایک بار پئے گا تو پھر کبھی پیاسا نہ ہوگا۔
)36(…وہ پل صراط سے پار ہوکرجہنم سے بچ جائے گاحتّٰی کہ بعض بندے تو جہنم کی بھنک بھی نہیں سنیں گے اور ان کے لئے آگ بجھ جائے گی۔
)37(…میدانِ قیامت میں شفاعت کرنےکی اجازت ہوگی جیساکہ حضراتِ انبیا ورُسُل عَلَیْہِمُ السَّلَام شفاعت فرمائیں گے ۔
)38(…جنت میں ہمیشہ کی بادشاہت سے نوازا جائے گا۔
)39(…سب سے بڑی رضاوخوشنودی نصیب ہو گی۔
(40)…تمام جہانوں کے ربّ اور اولین وآخرین کے معبودجَلَّ جَلَالُہٗکی  بلاکیف ملاقات نصیب ہو گی۔
احاطہ ممکن نہیں:
	(حُجَّۃُ الْاِسْلَامحضرت سیِّدُناامام محمدغزالیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِیفرماتےہیں:)یہ ساری کرامتیں اور