Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
264 - 274
نوازشات کے ساتھ فرشتوں پر بلند کیا جاتا ہے اورظاہر میں اس کے بدن کوجَلوت نصیب ہوتی ہے کہ جنازے کی تعظیم ہوتی، نماز جنازہ میں لوگ بکثرت آتے، اس کی تجہیز وتکفین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے، اس پربڑے ثواب کی اُمید کرتےاوراُسے اپنے لئے سب سے بڑی سعادت وغنیمت تصوُّر کرتے ہیں۔
)26(…سوالاتِ قبر کی آزمائش سے امان دی جاتی اوردرست تلقین اِلقا ہوتی ہے اور وہ اِس ہولناکی سے بے خوف ہو جاتا ہے۔
)27(…اس کی قبر کو کشادہ اور مُنَوَّر کر دیا جاتا ہےتو وہ قیامت تک کے لئے جنت کا باغ بن جاتی ہے۔
)28(…اس کی روح کواُنسیت،خوشگواری اور عزت دی جاتی ہے،یوں کہ اسے سبز پرندوں کے پوٹوں میں نیکوکاروں کے ساتھ کر دیا جاتا ہے اوراللہ عَزَّ وَجَلَّاُنہیں اپنے فضل سے جو عطا فرماتا ہے اس پرشادہوتے اور خوشیاں مناتے ہیں۔
)29(…اُسے عزت وبزرگی کے ساتھ قبر سے اٹھایا جائے گا اورحُلّے اور تاج پہنا کر براق پر سوار کیا جائے گا۔
)30(…اُس کا چہرہ روشن اور مُنَوَّر ہو گا۔ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
وُجُوۡہٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاضِرَۃٌ ﴿ۙ۲۲﴾ اِلٰی رَبِّہَا نَاظِرَۃٌ ﴿ۚ۲۳﴾(پ۲۹،القیامة:۲۲،۲۳)
ترجمۂ کنز الایمان:کچھ منہ اس دن تروتازہ ہوں گے اپنے رب کو دیکھتے۔
	اورارشاد فرماتا ہے:
ضَاحِکَۃٌ مُّسْتَبْشِرَۃٌ ﴿ۚ۳۹﴾(پ۳۰،عبس:۳۹)
ترجمۂ کنز الایمان:ہنستے خوشیاں مناتے۔
)31(…قیامت کی ہولناکیوں سےامن نصیب ہوگا۔چنانچہاللہ  عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتاہے:
اَفَمَنْ یُّلْقٰی فِی النَّارِ خَیۡرٌ اَمۡ مَّنۡ یَّاۡتِیۡۤ اٰمِنًا یَّوْمَ الْقِیٰمَۃِ ؕ اِعْمَلُوۡا مَا شِئْتُمْ ۙ اِنَّہٗ بِمَا تَعْمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۴۰﴾(پ۲۴،حم السجدة:۴۰)