Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
263 - 274
 کہ”وہ  ان پریہ سختیاں آسان فرما دے۔“پس ان میں سے بعض موت کوایسا خوشگوار پاتے ہیں جیسے پیاسے کے لئے ٹھنڈا پانی ہوتا ہے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:
اَلَّذِیۡنَ تَتَوَفّٰىہُمُ الْمَلٰٓئِکَۃُ طَیِّبِیۡنَ ۙ(پ۱۴،النحل:۳۲)
ترجمۂ کنزالایمان:وہ جن کی جان نکالتےہیں فرشتے ستھرے پن میں۔
)22(…اُسےایمان اورمَعْرِفَت پرثابت قدمی نصیب ہوتی ہےاوریہ خوف وگبھراہٹ والا معاملہ ہے اور اسی پررونا اور گڑگڑانا چاہیے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:
یُثَبِّتُ اللہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَ فِی الۡاٰخِرَۃِ ۚ(پ۱۳،ابراھیم:۲۷)
ترجمۂ کنز الایمان:اللہثابت رکھتا ہے ایمان والوں کو حق بات پر دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں۔
)23(…بشارت وامن کےلئےراحت اورخوشبوکےپھول بھیجےجاتےہیں۔چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
اِنَّ الَّذِیۡنَ قَالُوۡا رَبُّنَا اللہُ ثُمَّ اسْتَقَامُوۡا تَتَـنَزَّلُ عَلَیۡہِمُ الْمَلٰٓئِکَۃُ اَ لَّا تَخَافُوۡا وَ لَا تَحْزَنُوۡا وَ اَبْشِرُوۡا بِالْجَنَّۃِ الَّتِیۡ کُنۡتُمْ تُوۡعَدُوۡنَ﴿۳۰﴾(پ۲۴حم السجدۃ:۳۰)
ترجمۂ کنزالایمان:بےشک وہ جنھوں نےکہا ہمارا رباللہہےپھراس پرقائم رہےاُن پرفرشتے اُترتے ہیں کہ نہ ڈرو اور نہ غم کرو اور خوش ہو اس جنت پر جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے۔
	یعنی اُسے آخرت کی ہولناکیوں کا خوف نہیں ہوتا اور دنیا میں جو کچھ چھوڑا اس کا غم نہیں ہوتا ۔
)24(…اسے جنت میں ہمیشہ کا رہنا نصیب ہوتا ہے۔
)25(… پوشیدگی میں اس کی روح کوجلوت حاصل ہوتی ہے کہ اُسے عزت واحترام اور