سمجھنے سے عاجز ہو توجان لو کہ اگر تمہیں دنیا کی ابتدا میں ہی پیدا کر دیا جاتا پھر تمہیں اسلام کی دولت سے نواز دیا جاتا اورتم اس ابتدائی وقت سے ابدتک اس کا شکر اداکرتے رہتے تب بھی اس کا تھوڑا سا حق بھی ادا نہ کرپاتےکیونکہ یہ بہت بڑی نعمت اور کامیابی ہے۔
کیاتم نےاللہ عَزَّ وَجَلَّکااِمامُ المرسلینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےلئے یہ فرمان نہیں سنا:
وَکَانَ فَضْلُ اللہِ عَلَیۡکَ عَظِیۡمًا﴿۱۱۳﴾ (پ۵،النساء:۱۱۳)
ترجمۂ کنز الایمان:اور اللہکا تم پر بڑا فضل ہے۔
ادائے شکرکے کلمات:
ایک مرتبہ رسولِ اَکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےایک شخص کویہ کہتے سنا:”اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلَی الْاِسْلَامیعنی سب تعریفیںاللہ عَزَّ وَجَلَّکےلئےکہ اُس نےاسلام عطافرمایا۔“(1)تو ارشاد فرمایا: بے شک تم بہت بڑی نعمت پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی تعریف وحمد کررہے ہو۔
جب خوشخبری لانے والاحضرت سیِّدُنایعقوب عَلَیْہِ السَّلَامکی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نےاُس سےپوچھا:تم حضرت یوسفعَلَیْہِ السَّلَامکوکس دین پرچھوڑکرآئےہو؟ عرض کی:اسلام پر۔ آپ نے ارشاد فرمایا: اب نعمت پوری ہوئی۔
منقول ہے کہ ادائے شکر میں اللہ عَزَّ وَجَلَّکو سب سے پیارا اور بہترین کلمہ یہ ہے کہ بندہ یوں کہے:اَلْحَمْدُلِلهِ الَّذِیْ اَنْعَمَ عَلَيْنَاوَهَدَانَالِلْاِسْلَامیعنی تمام تعریفیں اُساللہ عَزَّ وَجَلَّ کےلئے ہیں جس نے ہم پر انعام فرمایا اور ہمیں اسلام کی ہدایت بخشی۔
شکراورخفیہ تدبیر:
خبردار!شکرسےہرگزغافل مت ہونااوراسلام،معرفت،توفیق اورگناہوں سے حفاظت
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…شعب الایمان ،باب فی تعدید نعم الله وشکرھا، ۴/۱۱۹،حدیث:۴۴۹۸