کے مقابلے میں ان تکالیف کی کوئی حیثیت نہیں اور اس سے بڑھ کر بھلا کون سی نعمت ہو سکتی ہے؟ اس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی تمہیں بدمزہ اور کڑوی دوا پلائے تاکہ خطرناک بیماری دور ہوجائے یا کسی بہت بڑی بیماری یا خوفناک خطرے کی وجہ سے کوئی تمہیں پچھنا یابھری سِینگی(1) لگائے تو اِس کا نتیجہ جان کی صحت، بدن کی سلامتی اور زندگی کی بہارہوگا تو اُس کا تمہیں کڑوی دوا پلا کر تکلیف دینایا پچھنے وسینگی کازخم لگانا حقیقت میں ایک بہت بڑا احسان اور عظیم نعمت ہوگی اگرچہ اس کی ظاہری صورت ناپسندیدہ ہے، طبیعت اس سے نفرت کرتی اورنفس وحشت محسوس کرتی ہے مگرپھر بھی تم اُس آدمی کا شکریہ ادا کرتے ہو بلکہ تم سے جتنا ہوسکتا ہے اُس سے حسْنِ سلوک کرتے ہوپس یہی حکم اِن مصیبتوں اور سختیوں کا بھی ہے۔
کیا تم نہیں دیکھتے کہ آقائے دو عالم،شہنشاہِ اُمَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممصائب پر بھی ایسے ہی حمد وشکر بجا لاتے تھے جیسے خوش کرنے والی چیزوں پر کیا کرتے تھے۔چنانچہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے یوں حمد کی: اَلْحَمْدُ لِلہِ عَلٰی مَا سَاءَ وَسَرَّ یعنی ہر خوش وناخوش کرنے والی بات پر اللہ عَزَّ وَجَلَّکی حمد ہے۔(2)
نعمت کا خیر ہونا کیا ہے؟
اور کیا تم ربّ تعالیٰ کا یہ فرمانِ عالی شان نہیں دیکھتے:
فَعَسٰۤی اَنۡ تَکْرَہُوۡا شَیْـًٔا وَّیَجْعَلَ اللہُ فِیۡہِ خَیۡرًا کَثِیۡرًا﴿۱۹﴾(پ۴،النسآء:۱۹)
ترجمۂ کنزالایمان:توقریب ہےکہ کوئی چیز تمہیں ناپسند ہو اور اللہ اس میں بہت بھلائی رکھے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…یہ دردکےعلاج کاایک مخصوص طریقہ ہےجس میں سوراخ کیا ہواسینگ دردکی جگہ رکھ کرمنہ کے ذریعے جسم کی گرمی کھینچتے ہیں۔(فیضان سنت،فیضان رمضان،ص۱۰۵۳)
2…تخریج نہیں ملی۔(علمیہ)