نعمتوں کی اقسام:
پھر نعمتوں کی بھی دو قسمیں ہیں: (1)…دنیاوی نعمتیں اور(2)… دینی نعمتیں۔
دنیاوی نعمتیں بھی دو طرح کی ہیں :(۱)…نفع کی نعمت (کچھ ملنا) اور (۲)…دفع کی نعمت (کچھ دور ہونا)۔
نفع کی نعمت یہ ہےکہاللہ عَزَّ وَجَلَّتمہیں فائدےاورنفع بخش چیزیں عطا فرمائے، اس کی پھر دو قسمیں ہیں:(۱)…سلامتی وعافیت کے لحاظ سے خلقت وپیدائش کا کامل ودرست ہونا اور(۲)…کھانے، پینے، لباس اور نکاح وغیرہ خواہشات ولذّات کا حاصل ہونا۔
دفع کی نعمت یہ ہےکہاللہ عَزَّ وَجَلَّفاسداور تکلیف دہ چیزوں کوتم سےدورکر دے۔ اس کی بھی دو قسمیں ہیں:(۱)…جسمانی معذوریوں،تمام آفات اوربیماریوں سےتمہیں محفوظ رکھنااور(۲)…رُکاوٹوں سےپہنچنےوالےضرروتکلیف کوتم سےدورکرنااورانسانوں،جِنوں، درندوں یاشیروغیرہ میں جوتمہیں نقصان دینےکاارادہ کرےاسےتم سےدوررکھنا۔
دینی نعمتوں کی بھی دو قسمیں ہیں: (۱)…توفیق کی نعمت کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّنے تمہیں پہلے اسلام پھرسنت اورپھرعبادت کی توفیق بخشی اور(۲)…عصمت)یعنی حفاظت)کی نعمت کہ پہلے تمہیں کفروشرک سےبچایااورپھربدعت وگمراہی سےاورپھرتمام گناہوں سےمحفوظ رکھا۔
ان نعمتوں کی تفصیل کو وہی عالِم ومالک جَلَّ جَلَالُہٗشمار کر سکتا ہے جس نے تمہیں یہ نعمتیں دی ہیں جیسا کہ ارشاد فرماتا ہے:
وَ اِنۡ تَعُدُّوۡا نِعْمَتَ اللہِ لَاتُحْصُوۡہَا(پ۱۳،ابراھیم:۳۴)
ترجمۂ کنزالایمان:اوراگراللہکی نعمتیں گنو تو شمار نہ کر سکو گے۔
ان تمام نعمتوں کی عطاکے احسان کے بعد ان کا تمہارے پاس باقی رہنااور بڑھتے رہنا