Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
230 - 274
آئےگااورتمام حالات میں تم پراللہ عَزَّ وَجَلَّ کے احسان کو یاد کرنے میں لگائے رکھے گا۔یوں تمہیں انتہائی اُمید افزا وپاکیزہ عبادات حاصل ہوں گی جن میں کوئی عیب نہ ہو اور ایسی نیکیاں میسر آئیں گی جن میں کوئی کدورت نہ ہو،ایسی مقبول عبادتیں نصیب ہوں گی جن میں کوئی خرابی نہ ہو اور بالفرض اگر ایسی عبادت زندگی میں ایک ہی دفعہ حاصل ہو اور پھر کبھی میسر نہ آئے تو  حقیقت میں یہ بھی بہت ہے۔مجھے قسم ہے! اگرچہ ایسی عبادات کی تعداد کم ہو مگر ان کے معنیٰ بہت زیادہ، قدر وقیمت بہت بڑی ، نفع بہت زیادہ اور انجام بہت اچھا ہے۔ایسی توفیق بہت کم ملتی ہے اور اس چیز کے ساتھ  بندے پر اللہ عَزَّ وَجَلَّکافضل بہت بڑا ہے۔ اب بتاؤ کہ اس تحفے سے بڑا تحفہ کون سا  ہو سکتا ہے جسے تمام جہانوں کا ربّعَزَّ  وَجَلَّ قبول فرما لے، اس سے اچھی کوشش کون سی ہو سکتی ہے جسے ربُّ العٰلَمِیْن جَلَّ جَلَالُہٗقبول کرکے اُس پر بندے کی تعریف فرمائے اور اس سے زیادہ عزت والی پونجی کون سی ہوگی جسے سارے جہانوں کا ربّعَزَّ  وَجَلَّ چن لے اور اس سے راضی ہو جائے۔
	اے کمزور انسان!اس بات سے ڈرو کہ کہیں خَسارہ پانے والے نہ ہوجاؤ اوراگرمعاملہ بیان کردہ طریقے پر چل پڑا تو تم اللہ عَزَّ    وَجَلَّ کے مخلص،اس کے احسان کو یاد رکھنے اوراس پر راضی رہنے والےبندے بن جاؤ گے،اس خوفناک گھاٹی کو اپنے پیچھے چھوڑکر اس کی آفتوں سےسلامتی میں آجاؤگے،اس کی بھلائیوں اورفوائدسےدامن بھرکراس کی سعادتوں اور کرامتوں پر ہمیشہ کے لئے فائز ہوجاؤ گے اوراللہ عَزَّ   وَجَلَّ ہی اپنے فضل واحسان سے توفیق دینے اور بچانے والا ہے اورنیکی کرنےکی طاقت اور گناہ سے بچنے کی قوت بلندوبرتر اللہ  عَزَّ   وَجَلَّ ہی کی  طرف سے ہے۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭