ساتھ نمازسےبہترہے۔(1)
کیونکہ بغیرعلم کےعمل کرنےوالابہت سےدرست کاموں کوبھی خراب کردیتاہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّکےمحبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمعلم کی شان بیان کرتےہوئےارشادفرماتے ہیں:”یہ خوش نصیبوں کو دیا جاتا ہے اور بد بختوں کواس سے محروم رکھا جاتا ہے۔“(2)معنیٰ یہ ہیں کہ اس کی پہلی بدبختی یہ ہے کہ وہ علم سیکھتا ہی نہیں اور دوسری بدبختی یہ ہے کہ وہ صرف عبادت کی دِقَّت ومَشَقَّت اُٹھاتا ہے جس سے سوائے تھکاوٹ کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔نَعُوْذُبِاللہِ مِنْ عِلْمٍ لَّایَنْفَعیعنی ہم اس علم سےاللہ عَزَّ وَجَلَّکی پناہ مانگتےہیں جونفع نہ دے۔اسی لئےعلما،زاہدین اورباعمل لوگوں نےعلم کی طرف خاص توجہ فرمائی کیونکہاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت وطاعت کی اصل اوربندگی کا مَدارعلم پر ہی ہے۔عقل والے اور تائیدیافتہ لوگ یوں ہی غوروفکر کرتے ہیں۔جب یہ بات تم پر واضح ہوگئی کہ بغیر علم کے نہ عبادت اداہو سکتی ہے اور نہ ہی سلامت رہ سکتی ہےتوعلم کوعبادت پر مقدم کرنا لازم ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّسےدعاہےکہ وہ تمہیں اورہمیں اچھی توفیق دےاورآسانی عطا فرمائے۔ بے شک وہ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے،گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت بلند اور عظمت والےاللہ عَزَّ وَجَلَّ ہی کی طرف سے ہے۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
٭…حضرت سیِّدُنابشربن حارثعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَارِثفرماتےہیں:
اگرعلم کوذہن نشین کرنا چاہتےہوتوگناہ چھوڑدو۔
(الجامع فی الحث علی حفظ العلم،ص۹۰)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…حلیة الاولياء،سعید بن فیروز ابو البختری،۴/۴۲۹،حدیث:۶۰۹۴
2…جامع بیان العلم وفضلہ،باب جامع فی فضل العلم،ص۷۸،حدیث:۲۴۰