Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
221 - 274
 آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا: میں تجھ سےایسی بات بیان کرنےلگا ہوں کہ اگر تو اُسے یاد رکھے تو تجھے نفع دے گی اور اگر تو نے اُسے ضائع کردیا تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ہاں تیری حُجَّت ختم ہوجائے گی۔
	اے مُعاذ!اللہ عَزَّ وَجَلَّنے زمین اور آسمان کی پیدائش سے پہلے سات فرشتوں کو پیدا فرمایا اور ہر آسمان کے دروازے پراس دروازے کی قدر ومنزلت کے مطابق ایک ایک فرشتے کو دربان مقرر فرمایا ،پس کِرَامًا کَاتِبِیْن بندے کے اَعمال لے کرآسمان کی طرف  چڑھتے ہیں تو اُن میں سورج کی سی روشنی اور چمک ہوتی ہے یہاں تک کہ وہ پہلے آسمان تک پہنچ جاتے ہیں اور کِرَامًا کَاتِبِیْن اُس کے عمل کو بہت زیادہ اور خالص سمجھتے ہیں پھر جب وہ دروازے پر پہنچتے ہیں تو دربان فرشتہ اُن سے کہتا ہے: اس عمل کو عمل کرنے والے کے منہ پر دے مارو۔ میں غیبت پر مقرر فرشتہ ہوں،اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں ایسے آدمی کا عمل اوپر نہ جانے دوں جو لوگوں کی غیبت کرتا ہے، وہ مجھے چھوڑ کر دوسروں کی طرف متوجہ ہوجاتا ہے ۔
	پھر دوسرے دن فرشتے  ایسے اعمال لے کر اوپر جاتے ہیں جن میں نور ہوتا ہے فرشتے اسے بہت زیادہ اور پاکیزہ سمجھتے ہیں یہاں تک کہ جب وہ دوسرے آسمان تک پہنچتے ہیں تودربان فرشتہ کہتا ہے: ٹھہر جاؤ اور اس عمل کو عمل کرنے والے کے منہ پر دے مارو کیونکہ اس عمل سےاس کی نیت دنیا کمانے کی تھی، مجھے میرے ربّعَزَّ  وَجَلَّنے حکم دیا ہےکہ میں کسی ایسے آدمی کا عمل اوپر نہ جانے دوں جو مجھے چھوڑ کر غیر کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔ پھر فِرشتے شام تک اُس پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔
	کِرَامًا کَاتِبِیْن بندے کےاعمال لے کر اوپر جاتے ہیں اور اُن سے بڑا خوش ہوتے