اعمال کے تین رجسٹر:
حدیثِ مبارک میں ہےکہ’’لوگوں کےاعمال کےتین رجسٹرہوں گے،نیکیوں کا رجسٹر، گناہوں کا رجسٹر اور نعمتوں کا رجسٹرپھر نیکیوں کا نعمتوں سے مقابلہ کیا جائے گا تو ہر نیکی کے مقابل ایک نعمت لائی جائے گی حتّٰی کہ نیکیاں ختم ہو جائیں گی اوربُرائیاں اور گناہ بچ جائیں گے تو ان کے بارے میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ جو چاہے فرمائے۔‘‘(1)
نفس کے عیوب وآفات کا بیان تو پہلے ہی ہوچکا اور معاملے کی خطرناکی یہ ہے کہ آدمی نفس کے عیبوں اور آفتوں سے بے خبر ہو کر 70 سال تک عبادت میں محنت کرتا اور تکلیف اُٹھاتا ہے تو کبھی ایسا ہوتا ہے کہ عبادت میں سے کوئی ایک عمل بھی قبول نہیں ہوتا اور کبھی کئی سال کی تھکاوٹ ومحنت ایک لمحہ میں برباد ہو جاتے ہیں اور سب سے خطرناک معاملہ یہ ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّبندے کو دیکھ رہا ہوتا ہے اور بندہ اُس کی عبادت لوگوں کو دکھانے کے لئے کررہاہوتا ہے ،یوں وہ اپناظاہراللہ عَزَّ وَجَلَّ کےلئے اور باطن ودل لوگوں کے لئے بنا دیتا ہے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّایسا دھتکارتا ہے کہ لوٹنےکی کوئی صورت نہیں ہوتی۔ہم اللہ عَزَّ وَجَلَّکی پناہ طلب کرتے ہیں۔
بال بال بچ گئے:
منقول ہے کہ حضرت سیِّدُناحسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیکی وفات کے بعد کسی نے انہیں خواب میں دیکھ کرحال پوچھا توانہوں نے فرمایا: اللہ عَزَّ وَجَلَّنے مجھے اپنی بارگاہ میں کھڑاکیااور ارشاد فرمایا:اےحسن! کیا تجھے یاد ہے ایک دن تو مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا کہ لوگوں کی نگاہیں تیری طرف اُٹھیں تَو تُو نے ان کے لئے اپنی نماز کو اور اچھا کر لیا،اگر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسند بزار ،مسند ابی حمزة انس بن مالک،۱۳/۹۹،حدیث:۶۴۶۲بتغیر