Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
217 - 274
قیام پوراہوتا ہے نہ رکوع کرنے والے کا رکوع، نہ سجدے کرنے والے کا سجدہ اور نہ تسبیح و تہلیل کرنے والوں کی تسبیح وتہلیل پوری ہوتی ہے اوریہ روزِ حشر تک اسی حالت میں رہیں گے اورصورپھونکےجانےکےوقت جب اس عبادت سےفارغ ہوں گےتوسب کےسب  کہیں گے:سُبْحٰنَکَ مَاعَبَدْنَاکَ حَقَّ عِبَادَتِکیعنی تو پاک ہے،ہم تیری عبادت کاحق ادانہیں کر سکے۔
حق یہ کہ حق ادا نہ ہوا:
	اب ذرا تمام رسولوں کے سردار، تمام جہانوں میں سب سے بہتر،ساری مخلوق سے زیادہ علم والے اور سب سے افضل ہستی حضرت محمد مصطفٰے،احمدمجتبیٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھو کہ بارگاہ الٰہی میں عرض کر رہے ہیں:” لَا اُحْصِيْ ثَنَاءً عَلَيْكَ اَنْتَ كَمَا اَثْنَيْتَ عَلٰى نَفْسِكیعنی میں تیری ایسی تعریف نہیں کرسکتاجیسی تونےخوداپنی تعریف کی ہے۔“(1) مطلب یہ کہ میں تیری شایانِ شان تعریف کرنےسےقاصرہوں توپھر ویسی عبادت کیسےکر سکتا ہوں جوتیری شایانِ شان ہو۔یونہی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک موقع پر یہ ارشادفرمایا:’’کوئی بھی اپنےعمل سےجنت میں داخل نہیں ہوگا۔‘‘صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نےعرض کی:یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ بھی نہیں؟ارشادفرمایا:میں بھی نہیں مگر یہ کہ اللہ  عَزَّ   وَجَلَّ مجھے اپنی رحمت سے ڈھانپ لے گا۔(2)
	دوسری طرف اس  بادشاہِ حقیقی کےانعامات واحسانات پرنظرڈالو،وہ ارشادفرماتا ہے:
 وَ اِنۡ تَعُدُّوۡا نِعْمَۃَ اللہِ لَا تُحْصُوۡہَا ؕ (پ۱۴،النحل:۱۸)
ترجمۂ کنزالایمان:اوراگراللہکی نعمتیں گنوتو انھیں شمار نہ کر سکو گے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسلم ،کتاب الصلاة،باب ما يقال فى الركوع والسجود،ص۲۵۲،حدیث:۴۸۶
2…بخاری ،کتاب الرقاق،باب القصد والمداومة على العمل،۴/۲۳۸،حدیث:۶۴۶۷