Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
210 - 274
پرمغرور ہو،ان کو بہت کچھ سمجھتے ہو اور بڑا جانتے ہو اور اس معاملہ میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے اِحسان پرنظرنہیں رکھتے توتم  کتنے بُرے خادم اورکیسے جاہل انسان ہو؟ اور اللہ عَزَّ    وَجَلَّ ہی سےمدد کی درخواست ہےاوراِس جاہل نَفْس کی شکایت اسی کی بارگاہ میں ہے اور اسی پر بھروسا ہے۔
عالی شان تحائف :
	اب ایک اور طریقے سےسمجھوکہ اگر کوئی بہت بڑا بادشاہ تحائف نذر کرنے کی اجازت دے اور اس کی خدمت میں امیر وکبیر،سردار وحاکم، بڑے بڑے عقل مند اور دولت مند لوگ قیمتی ہیروں، نفیس ذخیروں اور عمدہ  مال و دولت کے تَحائف پیش کرنے لگیں پھر اگر کوئی سبزی فروش کوئی معمولی سبزی یا کوئی دیہاتی انگور کا گُچھا لے کرآئے جس کی قیمت ایک دانق یا رتی  بھر ہو پھر وہ ان بڑے بڑے لوگوں اور دولت مندوں کے مجمع میں شامل ہو جائے جو بہترین تحائف لے کر آئے ہوں اور بادشاہ اس فقیر سے اس کا تحفہ قبول کر لےاوراسےپسندیدگی اورقبولیت کی نگاہ سےدیکھےاوراس کےلئےشاہی خلعت اور عزت واحترام کاحکم دےتوکیایہ اس کاانتہائی فضل وکرم اوراحسان نہ ہوگا؟اس کےبعدیہ فقیر اگر بادشاہ پر احسان جتانے لگے، اپنے تحفےکو بہت کچھ سمجھے اور بادشاہ کے احسان کو بھول جائے تو کیا اسے دیوانہ، بدحواس یا بےوقوف اور بدتمیز اور انتہائی نادان نہیں کہا جائے گا؟
	اےدھوکےمیں مبتلانادان شخص!جب تم رات میں دورکعتیں پڑھنےکھڑےہوتوتصور کروکہ اس رات میں اللہ عَزَّ وَجَلَّکی عبادت کے لئے کتنے ہی خُدّام زمین کے مختلف گوشوں، جنگلوں،سمندروں،پہاڑوں اورشہروں میں کھڑےہیں۔ان میں کئی ایک اِستقامت والے، کئی صِدِّیق، کئی خوفِ خدا والے، کئی دیدارِ الٰہی کے مُشتاق ، کئی مجاہدہ کرنے والے، کئی عاجزی کرنے والے اور کئی زاہدین شامل ہیں۔غور کروکہ اس وقت بارگاہِ الٰہی میں خوف