Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
20 - 274
 وبڑائی کرے اور ذلیل وحقیر دنیا جمع کرے تو یہ جلد بازی کی تجارت اور گھاٹے کا سودا ہے۔مگر اس خطرے کے پیش نظر یہ گمان مت کر لینا کہ علم کا ترک کردیناہی بہترہے کیونکہ حضورنبی رحمت،شفیْعِ اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا:اِطَّلَعْتُ لَيْلَةَ الْمِعْرَاجِ عَلَى النَّارِفَرَاَيْتُ اَكْثَرَاَهْلِهَاالْفُقَرَاءَ قَالُوْا:مِنَ الْمَالِ؟قَالَ:لَامِنَ الْعِلْمیعنی میں نےمعراج کی رات جہنم میں جھانکاتواس میں زیادہ تعدادفقراکی دیکھی۔صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نےعرض کی:یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!مال کےلحاظ سےفقیر؟ارشادفرمایا:نہیں، علم کےلحاظ سے فقیر۔(1)
	پس جوعلم حاصل نہ کرےتووہ عبادات اوران کےارکان ٹھیک طریقے سےادانہیں کر سکتا،اگرکوئی شخص بغیرعلم کےآسمانی فرشتوں جتنی عبادت بھی کرلےتب بھی وہ خسارے والوں میں سےہی ہوگا۔اس لئےبحث ومباحثہ اورتلقین وتدریس کےذریعےحصولِ علم کےلئےمُسْتَعِد(تیار)رہواورسستی واکتاہٹ سےبچوورنہمَعَاذَاللہگمراہی کےخطرےسے دوچار رہو گے۔
اَخلاقی علوم  کی ترغیب:
	تم پرلازم ہےکہ ریاکاری اورخودپسندی سےبچانےاوراِخلاص کی طرف لے جانے والےعِلمِ اخلاق پرمکمل توجہ دوکیونکہ جس طرح اللہ عَزَّ وَجَلَّنےتمہیں نماز روزے کاحکم دیا ہےاسی طرح توکل،صبراورشکروغیرہ کابھی حکم دیاہے۔چنانچہاللہ  عَزَّ وَجَلَّارشادفرماتاہے:
(1)… 
وَعَلَی اللہِ فَتَوَکَّلُوۡۤا اِنۡ کُنۡتُمۡ		ترجمۂ کنزالایمان:اوراللہہی پربھروسہ کرو اگر 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…روح البیان،سورة النسآء،تحت الآية:۱۶۲،۲/۳۲۲