Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
193 - 274
 نہیں ہے،آج ان کے پاس اجرتلاش کرجن کے لئے تو عمل کیا کرتا  تھا۔(1)
ملاوٹ والا عمل نامقبول:
	ایک روایت یہ بھی ہے کہ ’’قیامت کے دن ایک ندا کرنے والا ندا کرےگا جسے تمام مخلوق سنے گی کہ کہاں ہیں وہ جو لوگوں کی عبادت کرتے تھے!کھڑے ہو جاؤ اور ان سےاپنااجرلوجن کےلئےتم نےعمل کیا تھاکیونکہ میں ملاوٹ والاعمل قبول نہیں کرتا۔‘‘(2)
	پہلی مصیبت:ریاکار کےلئے پہلی مصیبت جنت سے محرومی ہے، چنانچہ پیارے آقا، مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:جنت بولی اور اُس نے کہا:”میں ہر بخیل اور ریاکار پر حرام ہوں۔“(3)
	اس حدیثِ پاک کے دومعنیٰ ہو سکتے ہیں:(۱)…ہوسکتا ہے یہاں سب سے بدترین بخیل مراد ہو اور وہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ کہنے میں بخل کرنا ہے۔جبکہ ریاکار سے مرادسب سےبدترین ریاکارہواوروہ منافق ہےکہ ایمان وتوحیدمیں دکھاواکرتاہے (حالانکہ دل میں کفر ہوتا ہے)۔(۲)…حدیث کایہ معنیٰ بھی ہوسکتاہےکہ جو شخص بخل اور ریا کاری سے باز نہ آئے اوراپنی پروا اور رِعایت نہ کرے تو ایسی صورت میں خطرہ ہے کہ بخل اور ریا کاری کی نحوست اسے گھیرلے اور وہ کفر کے گڑھے میں جاگرے۔اَلْعِیاذُ بِاللّٰہِ مِنْہُ
قاری،سخی اور مجاہد کا انجام:
	دوسری مصیبت :ریاکاری کی دوسری مصیبت دوزخ میں جانا ہے۔چنانچہ حضرت
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسند الفردوس،۲/۳۵۶،حدیث:۶۹۰۱
2…جمع الجوامع،قسم الاقوال،حرف الھمزة،۱/۳۳۶،حدیث:۲۴۷۶
3…ابن عساکر،۵۲/۱۵۱،رقم:۶۱۳۳،محمد بن بشر