Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
191 - 274
 لئےذخیرۂ عظیم اوراجرکثیرحاصل کرلیا۔اللہ عَزَّ وَجَلَّسےدعاہےکہ وہ اپنی توفیق سے ہماری اورتمہاری سےمددفرمائے،بےشک وہ سب زیادہ رحم کرنےوالااورسب سےبڑھ کر نوازنےوالاہے۔نیکی کرنےکی طاقت اورگناہ سےبچنےکی قوت عظمت والےاللہ عَزَّ وَجَلَّ ہی کی توفیق سے ہے۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
چھٹی گھاٹی:عبادت میں رُکاوٹ ڈالنے والی چیزوں کا بیان
	اے میرے بھائی!اللہ عَزَّ وَجَلَّحسْنِ توفیق سےہماری اورتمہاری مددفرمائے۔راستے کی پہچان اوراُس پرثابت قدمی سے چلنے کے بعد اپنی کوشش (عبادت وبندگی)کو کھرا کرنااور اُسے خراب و برباد کرنے والی چیزوں سے بچانا تم پر لازم ہے اوراخلاص کو اپنانا ،احسانِ الٰہی کویادرکھنااوراخلاص کی ضد(ریاکاری)سےبچنادووجہ سےضروری ہے۔پہلی وجہ یہ کہ اخلاص میں فائدہ ہےاوروہ بارگاہِ الٰہی میں عمل کامقبول ہونااوراُس پرثواب کا حاصل ہونا ہے۔دوسری وجہ یہ کہ اخلاص نہ ہونے کی صورت میں اعمال مردود ہو جاتے ہیں اور مکمل یا بعض ثواب ضائع ہو جاتا ہے جیسا کہ مشہور حدیث مبارک ہے:
کون سا عمل قبول ہوتا ہے؟
	حضورنبی رحمت،شفیع اُمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمارشادفرماتےہیں کہاللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ارشاد فرمایا: اَنَااَغْنَی الْاَغْنِیَاءِ عَنِ الشِّرْکِ مَنْ عَمِلَ عَمَلًا فَاَشْرَکَ فِیْہِ غَیْرِیْ فَنَصِیْبِیْ لَہٗ فَاِنِّیْ لَااَقْبَلُ اِلَّامَاکَانَ لِیْ خَالِصًا یعنی میں تمام بے نیازوں سے بڑھ کر شرک سے بے نیاز