الْمُؤْمِنِ مِنَ الْوَالِدَۃِ الشَّفِیْقَۃِ بِوَلَدِھَایعنی اپنے بچے پر شفقت کرنے والی ماں سے بھی زیادہ اللہ عَزَّ وَجَلَّاپنے مومن بندے پر رحم فرمانےوالاہے۔“(1)
100میں سے ایک رحمت:
ایک مشہور حدیث مبارک میں ہے :بے شک اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پاس 100 رحمتیں ہیں جن میں سے ہر رحمت زمین وآسمانوں سے بڑی ہے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّنے اِن میں سے ایک رحمت انسانوں،جنوں اورجانوروں کےمابین تقسیم فرمادی توان کی باہمی محبتیں،شفقتیں اورمہربانیاں اسی ایک رحمت کے سبب ہیں جبکہ99رحمتیں آخرت کے لیے رکھی ہیں جن سے قیامت میں اپنے بندوں پر رحم فرمائےگا۔(2)
جب اس نے اپنی ایک رحمت سے دنیا میں تم پرکرم ومحبت سےبھرپوریہ ساری عطائیں کی ہیں کہ تمہیں اپنی معرفت عطا کی، اس اُمَّتِ مَرحومہ میں پیدا کیا ، طریقہ اَہْلِ سنَّت و جماعت کی پہچان نصیب کی اور وہ تمام ظاہری و باطنی نعمتیں جو تمہارے پاس موجود ہیں اُن سے نوازاتو اس کے فضْلِ عظیم سے اس بات کی بھی اُمید ہے کہ وہ اپنی نعمتوں کی تکمیل فرمائے گا کیونکہ احسان کو شروع کرنے والا اسے پورا بھی فرماتا ہے اور وہ تمہیں باقی 99 رحمتوں سے بھی وافر حصہ عطا فرمائے گا۔ ہم اللہ عَزَّ وَجَلَّسے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اپنے فَضْلِ عظیم سے محروم نہ کرے، بے شک وہ بڑامہربان بادشاہ اور بڑا رحیم و جَوَاد ہے اور ہم اسی سے مدد طلب کرتے ہیں۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری،کتاب الادب،باب رحمة الولد...الخ،۴/۱۰۰،حدیث:۵۹۹۹
2…مسلم،کتاب التوبة،باب فى سعة رحمة اللّٰہ...الخ،ص۱۴۷۲،حدیث:۲۷۵۲