Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
174 - 274
وَّ نُقَلِّبُہُمْ ذَاتَ الْیَمِیۡنِ وَ ذَاتَ الشِّمَالِ ٭ۖ (پ۱۵،الکھف:۱۸)
ترجمۂ کنزالایمان:اورہم ان کی داہنی بائیں کروٹیں بدلتے ہیں۔
	بلکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّنے ان کی عزت کو بڑھانے کے لئے انہیں رُعب وہیبت کا لباس پہنا دیا حتّٰی کہ  اپنے محبوبِ اَکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سےاِس کا تذکرہ یوں فرمایا(1):
لَوِاطَّلَعْتَ عَلَیۡہِمْ لَوَلَّیۡتَ مِنْہُمْ فِرَارًا وَّ لَمُلِئْتَ مِنْہُمْ رُعْبًا﴿۱۸﴾(پ۱۵،الکھف:۱۸)
ترجمۂ کنزالایمان:اےسننےوالےاگرتوانھیں جھانک کر دیکھے تو ان سے پیٹھ پھیر کر بھاگے اور ان سے ہیبت میں بھر جائے۔
نسبت کے طفیل کتے پر کرم:
	صرف یہی نہیں بلکہاللہ عَزَّ وَجَلَّنے ان کے پیچھے آنے والے کتے کو بھی اتنی عزت دی کہ اس کا ذکر اپنی پیاری کتاب میں فرمایا، اسے دنیا میں ان کے ساتھ (غارمیں )چُھپا دیا اورآخرت میں بطوراعزازاسے بھی جنت میں داخل فرمائے گا۔اللہ عَزَّ وَجَلَّنے یہ فضل اس  کتے پر فرمایا جس نے کوئی عبادت نہیں کی بلکہ چند قدم اللہ عَزَّ وَجَلَّکوپہچاننے  اور ایک ماننے والے لوگوں کے ساتھ چلا تھا اوراُن لوگوں کا یہ چنددن کا عمل تھا تو اس بندۂ مومن پرفضل وعنایت کا کیا حال ہو گا جو 70 سال تک اللہ عَزَّوَجَلَّکو ایک مان کر اس کی عبادت کرتا رہے،اس پختہ ارادے کے ساتھ کہ 70ہزار سال بھی زندگی ملی تو ربّ تعالیٰ کی بندگی میں ہی بسر کروں گا۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ظاہریہ ہےکہ اس میں خطاب مسلمانوں سےہےنہ کہ نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمسے کیونکہ حضور(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم)نےتورب(تعالیٰ)کودیکھااورنہ گھبرائےتواصحابِ کہف توپھربندےہیں،رب(تعالیٰ ارشاد) فرماتاہے:مَازَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغٰی ﴿۱۷﴾ میرےحبیب نے مجھے دیکھ کر پلک بھی نہ جھپکایااوروہ نہ بہکے،نیزبعض روایات میں ہےکہ حضور(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم)نےمعراج میں اصحاب کہف کوملاحظہ فرمایا۔(نورالعرفان،پ۱۵،الکہف،تحت الآیہ:۱۸)