Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
171 - 274
نبوی سےمرادمذکورہ آیت طیبہ اوراس جیسی دیگرآیات مقدسہ ہیں۔اس کےبعد سےحضور نبی مُکَرَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمرات میں اس قدرنمازپڑھتےکہ مبارک قدم سوج جاتے۔ حضراتِ صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانعرض کرتے:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ ایساکرتےہیں حالانکہاللہ عَزَّ     وَجَلَّنےآپ کےسبب سےآپ کے اگلوں اورپچھلوں کےگناہ معاف کردئیےہیں؟توآپصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمارشادفرماتے:”کیامیں شکرگزاربندہ نہ بنوں؟“(1)
خوف کی تعلیم:
	حضورنَبیِّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے(خوف کی تعلیم دینےکےلئے) اپنی شہادت اور ساتھ والی انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:’’لَوْ اَنِّیْ وَ عِیْسٰی اُخِذْنَا بِمَا کَسَبَتْ ھَاتَانِ لَعُذِّبْنَا عَذَابًا لَّمْ یُعَذَّبْہُ اَحَدٌ مِّنَ الْعٰلَمِیْنَیعنی اگرمیری اور عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکی پکڑ ان دو کے کئے پر کی جاتی تو ہمیں ایسا عذاب دیا جاتا جیسا تمام جہانوں میں کسی کو نہ دیا گیا ہو۔‘‘(2)
	یوں ہی پیارےآقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمرات کو نماز پڑھتے اور روتے ہوئے یہ دعا کرتے:”اَعُوْذُ بِعَفْوِکَ مِنْ عِقَابِکَ وَ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ وَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْکَ لَا اُحْصِیْ ثَنَاءً عَلَیْکَ اَنْتَ کَمَا اَثْنَیْتَ عَلٰی نَفْسِکَیعنی میں تیرے عذاب سےتیرے عفو ودرگرز کی پناہ مانگتا ہوں اور تیرے غضب سے تیری رِضا کی پناہ چاہتا ہوں اورتیری پکڑ سے تیری رحمت کی پناہ مانگتا ہوں،میں تیری ایسی تعریف نہیں کرسکتاجیسی تونےخوداپنی تعریف کی ہے۔“(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری،کتاب التفسیر،باب لیغفر لک الله...الخ،۳/ ۳۲۸،حدیث:۴۸۳۷،۴۸۳۶
2…ابن حبان،کتاب الرقاق،باب الخوف والتقوی،۲/۲۷،حدیث:۶۵۶
3…مسلم،کتاب الصلاة،باب مایقال فی الرکوع والسجود،ص۲۵۲،حدیث:۴۸۶
شعب الایمان،باب فی الصیام،۳/۳۸۵،حدیث:۳۸۳۷