عبادت کوتاہیوں سے سلامت رہے۔
باری تعالٰی سےمتعلق عقائد:
اےبندے!تجھ پرواجب ہےکہ پہلےاپنےمعبودعَزَّ وَجَلَّاورتمام ایمانی عقائدکو جانے، یوں کہ تویہ عقیدہ رکھےکہاللہ عَزَّ وَجَلَّموجودہے،وہ اکیلاہے،اُس کاکوئی شریک نہیں،اس کی شبیہ ہےنہ مثل،کوئی شےاس جیسی نہیں،وہ سنتادیکھتا ہے۔زمین وآسمان،موت و زندگی،نیکی وبُرائی،صحت وبیماری،تمام جہان اورجو کچھ ان میں ہے سب اسی نے پیدا فرمایا ہے،بندوں اوران کےاعمال کواُسی نےپیداکیا، اُن کارزق اورموت کاوقت لکھ دیاجس میں کچھ کمی ہوسکتی ہے نہ زیادتی اورہرشےاُسی کےحکم اورقدرت وارادےسےواقع ہوتی ہے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ زندہ،باخبر،ارادہ فرمانے والا،متکلم اور سمیع وبصیر ہے،وہ آنکھوں کی خیانت (ممنوعات پرنظر ڈالنے)اوردلوں کےرازبلکہ پوشیدہ سےپوشیدہ بات بھی جانتاہے،وہی ہر شےکاخالق ہے اور اکیلا ہر چیز پر غالب ہے۔
رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم سے متعلق عقائد:
یہ عقیدہ رکھ کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّنےمخلوق کی ہدایت اور ان کی دنیا و آخرت کی بھلائیوں کی تکمیل کےلئےاپنےخاص بندےاوررسول حضرت سیِّدُنامحمدمصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوساری مخلوق کی طرف مبعوث فرمایااورظاہروکھلےمعجزات کےذریعےان کی تائید فرمائی۔آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےپل صراط،میزان،حوض وغیرہ امورِآخرت نیز برزخ،نکیرین کےسوالات اورقبرکےثواب وعذاب وغیرہ کےمتعلق جو بھی خبریں دیں وہ ان سب میں سچے ہیں۔ قرآنِ پاک اور تمام آسمانی کتابیں حق ہیں،تمام انبیاومرسلین عَلَیْہِمُ السَّلَامحق ہیں،جنت ودوزخ حق ہیں اوران کےمتعلق جوکچھ ہمارےپیارےآقا،