دیکھا: الٰہی! میرا نام نہ بدلنا اور میرے جسم کو تبدیل نہ فرمانا۔(1)
200سال گریہ وزاری:
پھر دیکھو کہ حضرت سیِّدُناآدم عَلَی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃ ُوَالسَّلَام اللہ عَزَّ وَجَلَّکےصفی اور نبی ہیں جنہیں ربّ تعالیٰ نے اپنےدستِ قدرت سے بنایا،فرشتوں سے انہیں سجدہ کروایا اور انہیں فرشتوں کی گردنوں پر سوار کر کے اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائی، انہوں نے ایک بار وہاں سے کھالیا جس کی اجازت نہ تھی تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے انہیں جنت سے زمین پر اُتار دیا،وہ اس پر200سال تک گریہ وزاری کرتےرہےاوران کی اولادمیں ہمیشہ کےلئے سختیاں وپریشانیاں رکھ دی گئیں۔
40 سال آسمان کی طرف نگاہ نہ اٹھائی:
پھر شَیْخُ الْمُرْسَلِیْنحضرت سیِّدُنانوح عَلَیْہِ السَّلَامکودیکھوکہ انہوں نےاپنےدین کی خاطرکس قدر مشقتیں برداشت کیں مگر ان کی مبارک زبان سے ایک نہ کہنے والاکلمہ نکلا:
اِنَّ ابۡنِیۡ مِنْ اَہۡلِیْ(پ۱۲،ھود:۴۵) ترجمۂ کنزالایمان:میرابیٹابھی تومیراگھروالاہے۔
تو ربّ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
فَلَا تَسْـَٔلْنِ مَا لَـیۡسَ لَکَ بِہٖ عِلْمٌ ؕ اِنِّیۡۤ اَعِظُکَ اَنۡ تَکُوۡنَ مِنَ الْجٰہِلِیۡنَ﴿۴۶﴾(پ۱۲،ھود:۴۶)
ترجمۂ کنزالایمان:تو مجھ سے وہ بات نہ مانگ جس کا تجھے علم نہیں میں تجھے نصیحت فرماتا ہوں کہ نادان نہ بن۔
حتّٰی کہ بعض روایات میں آیاہےکہاللہ عَزَّ وَجَلَّسےحیاکرتےہوئےآپعَلَیْہِ السَّلَام نے40 سال تک اپنا سر آسمان کی جانب نہیں اُٹھایا۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…نزهة المجالس،باب الخوف،۲/۹۶