Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
163 - 274
الْکِتٰبِ ؕ مَنۡ یَّعْمَلْ سُوۡٓءًا یُّجْزَ بِہٖ ۙ وَلَا یَجِدْ لَہٗ مِنۡ دُوۡنِ اللہِ وَلِیًّا وَّلَا نَصِیۡرًا﴿۱۲۳﴾(پ۵،النسآء:۱۲۳)
ہے اور نہ کتاب والوں کی ہوس پر جو بُرائی کرے گااس کابدلہ پائے گااوراللہکےسوا نہ کوئی اپنا حمایتی پائے گا نہ مددگار۔
(4)…
وَہُمْ یَحْسَبُوۡنَ اَنَّہُمْ یُحْسِنُوۡنَ صُنْعًا ﴿۱۰۴﴾(پ۱۶،الکھف:۱۰۴)
ترجمۂ کنز الایمان:اوروہ اس خیال میں ہیں کہ ہم اچھا کام کر رہے ہیں۔
(5)…
وَ بَدَا لَہُمۡ مِّنَ اللہِ مَا لَمْ یَکُوۡنُوۡا یَحْتَسِبُوۡنَ ﴿۴۷﴾ (پ۲۴،الزمر:۴۷)
ترجمۂ کنز الایمان:اور اُنھیں اللہکی طرف سے وہ بات ظاہر ہوئی جو ان کے خیال میں نہ تھی۔
(6)…
وَ قَدِمْنَاۤ اِلٰی مَا عَمِلُوۡا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰہُ ہَبَآءً مَّنۡثُوۡرًا﴿۲۳﴾(پ۱۹،الفرقان:۲۳)
ترجمۂ کنز الایمان:اور جو کچھ انھوں نے کام کئے تھے ہم نے قصد فرما کر اُنھیں باریک باریک غبار کےبکھرےہوئےذرّےکردیاکہ روزن کی دھوپ میں نظر آتے ہیں۔
	دعا ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّہمیں اپنی رحمت کے صدقے سلامت رکھے۔
خوف واُمیدکے متعلق فرامیْنِ باری تعالیٰ:
	یہاں وہ آیاتِ طیبہ درج کی جاتی ہیں جن میں  خوف اوراُمیددونوں کا بیان ہے:
	اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:
نَبِّئۡ عِبَادِیۡۤ اَنِّیۡۤ اَنَا الْغَفُوۡرُ 	ترجمۂ کنزالایمان:خبردومیرےبندوں کوکہ بے شک