Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
150 - 274
اَلَا یَا اَیُّھَا الْمَرْءُ		الَّذِی الْھَمُّ بِہٖ بَرَّحْ
اِذَا اشْتَدَّتْ بِکَ الْعُسْرٰی		فَفَکِّرْ فِیْ اَلَمْ نَشْرَحْ
فَعُسْرٌ بَیْنَ یُسْرَیْنِ		اِذَا کَرَّرْتَہٗ فَافْرَحْ
	ترجمہ:اےوہ شخص جس پر غم و فکر مسلط ہوچکا ہے۔جب تجھ پرتنگی شدت اختیار کر جائے تو ’’سورہ اَلَمْ نَشْرَح‘‘میں غورکرکہ”ایک تنگی دوآسانیوں کے درمیان ہے“جب تو اس مضمون کی تکرار کرے گا تو خوش ہو جائے گا۔
دونوں جہاں کی بھلائی:
	پس جب تم اس طرح کی باتوں  کوتصور میں لاتے رہو گے اوراس کی مشق کرتے رہو گے تو یہ سختیاں تم پر آسان ہوجائیں گی بشرطیکہ تم کچھ وقت تک ہمت اور کوشش سے کام لو اورجب تم اس مقام پر پہنچ گئے  کہ تم نے ماقبل بیان کردہ چاروں عوارض کوخودےدورکر لیااوران کی سختیوں کوکافی ہوگئےاوراللہ عَزَّ وَجَلَّ کےہاں اُن توکل والوں میں سے ہوگئے جو اپنے کام اللّٰہتعالیٰ کے سپرد کرتے ہیں، اُس کی تقدیر پر راضی رہتےاوراس کی آزمائشوں پر صبرکرتے ہیں،پھر یہ کہ تمہیں دنیا میں بدن اور دل کی راحت مل گئی،آخرت میں بڑے ثواب کے حق دار ہوگئے  اوربارگاہِ الٰہی میں تمہیں بلندرتبہ اور درجَۂ محبوبیت حاصل ہوگیا تو یوں تمہارے لئےدونوں جہاں کی بھلائی جمع ہوجائے گی،تمہارے لئےعبادت کا راستہ بالکل سیدھا ہوجائے گا۔کیونکہ اب سامنے کوئی رُکاوٹ ہے نہ دل کومصروف کرنےوالی کوئی چیز،اس وقت تم نے اس مشکل گھاٹی کو عبور کرلیا۔
	اللہ عَزَّ وَجَلَّکےحضوردعاہےکہ وہ حُسنِ توفیق سےتمہاری اورہماری مددفرمائے کیونکہ ہر چیز کا مالک و مختار وہی ہےاور وہ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے۔(اٰمِیْن)
٭…٭…٭…٭…٭…٭