صبرکا آٹھواں فائدہ:
صابرکو بارگاہِ الٰہی سےعزت وکرامت کاپروانہ ملتا ہے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:
سَلٰمٌ عَلَیۡکُمۡ بِمَا صَبَرْتُمْ(پ۱۳،الرعد:۲۴)
ترجمۂ کنز الایمان:سلامتی ہو تم پر تمہارے صبر کا بدلہ۔
صبرکا نواں فائدہ:
صبرپربے انتہا ثواب ہے جو لوگوں کے وہم وگمان اورحساب وشمارسے باہر ہے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:
اِنَّمَا یُوَفَّی الصّٰبِرُوۡنَ اَجْرَہُمۡ بِغَیۡرِ حِسَابٍ ﴿۱۰﴾(پ۲۳،الزمر:۱۰)
ترجمۂ کنزالایمان:صابروں ہی کوان کاثواب بھرپور دیا جائے گا بے گنتی۔
سُبْحٰنَ اللہ!اس بُزرگ وبرتر ذات نے کس قدر کرم فرمایا کہ اپنے بندے کے ایک لمحہ صبر کرنے پر اسے دنیا وآخرت میں یہ بُزرگیاں ا ور فضائل عطا فرمادیتا ہے، پس تم پر ظاہر ہو گیا کہ دنیا وآخرت کی بھلائی صبر میں پوشیدہ ہے۔چنانچہ
صبرسےبہتر کوئی عطا نہیں:
حضورسرورِعالَم،نُوْرِمُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’مَا اُعْطِیَ اَحَدٌ مِنْ عَطَاءٍ خَیْرًا وَّاَوْسَعُ مِنَ الصَّبْرِ یعنی صبر سے بہتر اوروسیع عطاوبخشش کسی پرنہیں کی گئی۔‘‘(1)
امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعمربن خطابرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےفرمایا:جَمِیْعُ خَیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ فِیْ صَبْرِ سَاعَۃٍ وَاحِدَۃٍیعنی مؤمنین کی تمام بھلائی گھڑی بھر کے صبر میں ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری،کتاب الزکاة،باب الاستعفاف عن المسئلة،۱/ ۴۹۶،حدیث:۱۴۶۹