Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
146 - 274
وَ جَعَلْنَا مِنْہُمْ اَئِمَّۃً یَّہۡدُوۡنَ بِاَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوۡا ۟ؕ(پ۲۱،السجدة:۲۴)
ترجمۂ کنز الایمان:اورہم نے اُن میں سے کچھ امام بنائےکہ ہمارےحکم سےبتاتےجب کہ اُنہوں نے صبر کیا ۔
صبرکاپانچواں فائدہ:
	صبر کی وجہ سے بارگاہِ الٰہی سے تعریف ہوتی ہے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:
اِنَّا وَجَدْنٰہُ صَابِرًا ؕ نِعْمَ الْعَبْدُ ؕ اِنَّہٗۤ اَوَّابٌ ﴿۴۴﴾ (پ۲۳،صٓ:۴۴)
ترجمۂ کنزالایمان:بےشک ہم نےاسےصابرپایا کیا اچھا بندہ بے شک وہ بہت رجوع لانے والا ہے۔
صبرکا چھٹافائدہ:
	صبرکی بدولت بارگاہِ ربُّ العزت سے بشارت اوردرودورحمت کی سعادت نصیب ہوتی ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
وَبَشِّرِ الصّٰبِرِیۡنَ﴿۱۵۵﴾الَّذِیۡنَ اِذَاۤ اَصَابَتْہُمۡ مُّصِیۡبَۃٌ ۙ قَالُوۡۤا اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ﴿۱۵۶﴾ؕ اُولٰٓئِکَ عَلَیۡہِمۡ صَلَوٰتٌ مِّنۡ رَّبِّہِمْ وَرَحْمَۃٌ ۟(پ۲،البقرة:۱۵۵تا۱۵۷)
ترجمۂ کنزالایمان:اورخوشخبری سناان صبروالوں کوکہ جب ان پر کوئی مصیبت پڑےتوکہیں ہم اللہکے مال ہیں اور ہم کو اسی کی طرف پھرنا یہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی درودیں ہیں اور رحمت۔
صبرکاساتواں فائدہ:
	صبر کرنے والے کو محبتِ باری تعالیٰ نصیب ہوتی ہے۔وہ ارشاد فرماتا ہے:
وَاللہُ یُحِبُّ الصّٰبِرِیۡنَ﴿۱۴۶﴾ (پ۴،اٰل عمرٰن:۱۴۶)	ترجمۂ کنزالایمان:اورصبروالےاللہکومحبوب ہیں۔