Brailvi Books

تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن مُخْتَصَرُمِنْہَاجِ الْعَابِدِیْن ترجمہ بنام مختصرمنہاجُ العابِدین
14 - 274
اِبتدائی باتیں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن وَصَلَّی اللہُ عَلٰی سیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْن
	حضرت سیِّدُناعلامہ احمدبن زَیْنِی دَحلانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفرماتےہیں:میں نے حضرت سیِّدُناامام محمدبن محمدبن محمدغزالیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی(اللہتعالیٰ ہمیں ان کے علوم سے نفع عطا فرمائے) کی کتاب’’مِنْہَاجُ الْعَابِدِیْن‘‘کودیکھاتواسےراہِ سُلُوک کی پہچان اوراُس تک  رسائی کے عمدہ لطائف پر مشتمل پایا۔ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اس کتاب میں نفس کےاَمراض،ان کاعلاج اورنفس کو بُری صفات سے پاک کر کےاچھی صفات  سےمُزَیَّن وآراستہ کرنے کا طریقہ بیان فرمایا ہے۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےاس میں ذکرکیا:’’میں نےاللہ عَزَّ وَجَلَّ سےسوال کیا کہ وہ مجھےنفس کے علاج کارازبتادے اور میری اورمیرے ذریعے دوسروں کی اصلاح فرمائے۔‘‘
	آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےیہ بھی فرمایاکہ میں نےاس کتاب میں مختصرمگروسیع معانی پرمشتمل نکتوں پراِکتفاکیاہے،اللہ عَزَّ وَجَلَّنےچاہاتوجوان میں غورکرےگا یہ اُسے کافی ہوں گے اوراُسےواضح راہ پر گامزن کردیں گے۔
	آپ نےیہ بھی بیان کیا کہ’’میں نےاللہ عَزَّ وَجَلَّسےدعاکی تھی کہ مجھےاس کتاب  میں ہلاکت خیز وادیوں کوطےکرنےوالی ترتیب الہام فرمائے۔“پس اللہ عَزَّ وَجَلَّنے انہیں یہ ترتیب الہام فرمادی اوران کی کتاب کامل وبہترین ترتیب پر مشتمل ہےمگرمیں نےاس میں کچھ  طوالت پائی اوراس زمانےمیں ارادوں کی کمزوری دیکھی توچاہاکہ  ان اوراق میں اس کاخلاصہ لکھ دوں۔امیدہےکہ مجھےاس کتاب کےمُؤَلِّف حضرت سیِّدُناامام غزالیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِیکی برکتوں سےکچھ حصہ مل جائے اور ہمیں اس سے نفع حاصل ہو۔میں نے اس