گے،ہاں!یہ ایسی کتاب نہیں کہ ایک بارپڑھ کررکھ دی جائےبلکہ باربارپڑھیں جب غفلت قریب آئے، عبادت میں دل نہ لگےنفس و شیطان سستی و کاہلی میں مبتلا کرنے کے لئے وار کریں تو اس کتاب کا مطالعہ کریں، نفس و شیطان کے خلاف بہترین ہتھیار ہے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنا بیڑا پار ہے۔
ابوالحسن فضیل رضا القادری العطاری عَفَا عَنْہُ الْبَارِی
10مارچ ٫2016
٭…٭…٭…٭…٭…٭
سات دن میں قراٰن حفظ کرلیا
٭…حضرت سیِّدُناامام محمدبن حسن شیبانیقُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیحضرت سیِّدُناامام اعظمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَمکےہونہارتلامذہ میں سےایک ہیں۔جب آپ نےعلم دین حاصل کرنے کاارادہ فرمایاتواپنےوقت کےعظیم وبےمثال مُعَلِّم حضرت سیِّدُنا امام اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی علمی درسگاہ کاانتخاب فرمایا،حضرت سیِّدُناامام اعظمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم نے ان کی کم عمری کی وجہ سےپہلےقراٰنِ کریم حفظ کرنےکا حکم ارشادفرمایا۔چنانچہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہواپس تشریف لےگئے،لیکن سات دن ہی گزرےتھےکہ پھر حضرت سیِّدُناامام اعظم ابوحنیفہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی بارگاہ میں حاضرہوگئے۔آپ نے دیکھ کر فرمایا:میں نےکہاتھاکہ پہلےقراٰن شریف حفظ کریں پھرآئیےگا۔حضرت سیِّدُنا امام محمدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الصَّمَدنےنہایت ادب سےعرض کی:میں قراٰن پاک حفظ کرچکاہوں۔(مناقب الامام الاعظم للکردری،۲/ ۱۵۵)