ہوگیاکہ یہ ساری زندگی کام آنے والی کتاب ہےوقتًافوقتًااس کےمطالعہ کا شَرف ملتارہاپھر اللہتعالیٰ کےفضل وکرم سےدرسِ نظامی کی توفیق ملی اورامیراہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُھُمُ الْعَالِیَہکی ترغیب پر’’اِحْیَاءُ الْعُلُوْم‘‘سےمُہْلِکات کابیان پڑھنےکابھی شَرف ملاتوصوفیاکی صحیح قدر ومنزلت اورعزت وعظمت کانقشہ دل میں بیٹھ گیا۔’’فتاوٰی رضویہ‘‘میں بھی امام اہلسنّت، مولاناشاہ امام احمدرضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کاتصوُّف کی اہمیت پر کلام اورحضرات صوفیائے کرام کی قدردانی نےدل کوان کاگرویدہ بنالیااب تمام دیگرمصروفیات اورعلوم و فنون کی کتابوں کےمطالعہ کے ساتھ تصوُّف کی کوئی نہ کوئی کتاب، کسی کتاب کا کوئی باب ضرور مطالعہ میں رہتا ہے تحدیْثِ نعمت کے طور پر یہ سب کچھ عرض کیا ہےترغیب کی بھی نیت ہےمُرشِدِکریم کا فیض ہےاللہتعالیٰ ان کا فیضان جاری رکھے اور انہیں درازیٔ عُمْربالخیر عطا فرمائےان کاسایہ ہمارےسروں پرقائم دائم رکھےکچھ عرصےقبل کی بات ہے’’مِنْہَاجُ الْعَابِدِیْن‘‘کی ایک تلخیص کا کسی کتاب میں ذکرپڑھاتوبڑی آرزوپیدا ہوئی کہ اس تلخیص کی زیارت کی جائے ایک اسلامی بھائی کے ذریعے نیٹ پرموجود مخطوطات میں اس کا سراغ ملا
توایک واضح نسخہ ڈاؤن لوڈ(Download)کروایاپھرجوچیزاپنےلئےپسندکی جائےوہ دوسروں کےلئےبھی پسندکرنی چاہئےاسےحدیث میں ایمانِ کامل کی علامت فرمایا گیاہے،اس جذبہ کےتحت دعوتِ اسلامی کے علمی وتحقیقی ادارےاَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیہکویہ نسخہ دیااورترجمہ کےلئےاس کےانتخاب کا مشورہ دیاجوانہوں نےقبول کرلیا،اب دلوں کی دنیابدلنےوالی اس پیاری کتاب’’مِنْہَاجُ الْعَابِدِیْن‘‘کی تلخیص آپ کےسامنےہےامیدہےبےچین دل اسےپڑھ کرتسکین پائیں گے،علم سےدوررہنےوالےعِلْمِ دین کےقریب آئیں گےاور عمل میں کوتاہی کرنے والےاخلاص کےساتھ باعمل بننے کی سچی نیت اورپختہ اِرادہ کریں