| مفتی دعوتِ اسلامی |
نے ان سے التجاء کی کہ آپ بھی ہمارے ساتھ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت فرمائيے۔ الحمدللہ عزوجل!مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بغیر کسی حیل وحجت کے ہمارے ساتھ علاقائی دورے برائے نیکی کی دعوت میں شریک ہوگئے۔ اس کے بعد جب بھی ہم ان کی بارگاہ میں حاضر ہوتے تو یہ ہمیں دیکھتے ہی ہمارے ساتھ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے لئے چل پڑتے ۔ ''
(اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
درس وبیان:
مفتئ دعوتِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جب کھارادر کی شہید مسجد میں اِمامت کرواتے تھے تو روزانہ باقاعدگی سے نمازِ مغرب کے بعد فیضانِ سنت سے درس دیا کرتے اور مختلف مقامات پر بیان بھی کرتے ۔آپ امیرِاہلسنت مد ظلہ العالی کے حکم کے مطابق (اپنی ڈائری یا امیر اہلسنت کے رسائل سے)دیکھ کر بیان کیاکرتے تھے درسِ نظامی سے پہلے بھی اور بعد میں بھی ،کبھی یہ نہیں دیکھا گیا کہ آپ نے زبانی بیان کیاہو یا کچھ بیان دیکھ کر اور کچھ زبانی کیا ہو۔نیز کبھی بھی یہ تقاضا نہیں کیا کہ ہفتہ وار اجتماع یا بین الاقوامی وصوبائی سطح کے بڑے اجتماعات میں میرے بیان کی ترکیب کی جائے۔ہاں مدنی مرکز کی طرف سے جب بھی بیان کرنے کا کہاجاتا تو اپنی خدمات پیش کرتے اور وقت کی پابندی کرتے ہوئے اس مقام پر تشریف لے جاتے ۔
(اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)