لیا کرتے تھے۔ (مُصَنَّف ابن اَبی شَیْبہ ج۱ص۱۹۷)
دانتوں کا پیلاپن دُور کرنے کا نُسخہ
حضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں : ’’کھانے کے بعد مِسواک کرنا دانتوں کا پیلاپن دور کرتا ہے۔ ‘‘(الکامل فی ضعفاء الرجال ج۴ص۱۲۳)
80 فیصد اَمراض کے اسباب
ماہرین کی تحقیق کے مطابِق ’’80 فیصد امراض معدے(یعنی پیٹ) اور دانتوں کی خرابی سے پیدا ہوتے ہیں ۔‘‘ عموماً دانتوں کی صفائی کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے مسوڑھوں میں طرح طرح کے جراثیم پرورِش پاتے پھر معدے میں جاتے اور طرح طرح کے اَمراض کا سبب بنتے ہیں ۔
مِسواک کے طِبّی فائدے
٭ اَمریکا کی ایک مشہور کمپنی کی تحقیقات کے مطابقمِسواک میں نقصان دینے والے بیکٹیریا (Bacteria) کو ختم کرنے کی صلاحیت کسی بھی دوسرے طریقے کی نسبت 20 فیصد زیادہ ہے ٭ سویڈن کے سائنسدانوں کی ایک تحقیق کے مطابق مِسواک کے ریشے بیکٹیریا کو چھوئے بغیربراہِ راست (Direct) ختم کردیتے ہیں اور دانتوں کوکئی بیماریوں سے بچاتے ہیں ٭ یو۔ ایس۔ نیشنل لائبریری آف میڈیسن(U.S. National Library of Medicine) کی شائع شدہ تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ اگرمِسواک کو صحیح طور پر استعمال کیا جائے تو یہ دانتوں