Brailvi Books

مسواک شریف کے فضائل
19 - 20
{۱۰}مِسواک کی25 بَرَکتیں 
	حضرتِ علَّامہ سیِّد احمد طَحطاوی حنفی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی’’حاشِیَۃُ الطَّحْطاوی ‘‘ میں مِسواک کے فوائد وفضائل یوں نقل فرماتے ہیں :٭مِسواک شریف کو لازِم کرلو، اِس سے غفلت نہ کرو۔ اِسے ہمیشہ کرتے رہو کیونکہ اِس میں اللہ  عَزَّ وَجَلَّکی خوشنودی ہے ٭ ہمیشہمِسواک کرتے رہنے سے روزی میں آسانی اور برَکت رہتی  ہے٭ دَردِ سر دُور ہوتا ہے ٭ بلغم کو دُور کرتی  ہے٭ نظر کو تیز کرتی  ہے٭ مِعدے کو دُرست رکھتی ہے٭ جسم کو توانائی بخشتی  ہے٭ حافظہ(قُوتِ یادداشت) کو تیز کرتی ہے اور عقل کو بڑھاتی  ہے٭دل کو پاک کرتی ہے ٭ نیکیوں میں اِضافہ ہوجاتا ہے٭ فرشتے خوش ہوتے ہیں ٭ مِسواک شیطان کو ناراض کردیتی ہے ٭کھانا ہضم کرتی  ہے٭ بچو ں کی پیدائش میں اضافہ ہوتا  ہے٭ بڑھاپا دیر میں آتا  ہے٭پیٹھ کو مضبوط کرتی  ہے٭ بدن کو اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی اِطاعت کے لیے قوت دیتی  ہے٭ نزع میں آسانی اور کلمۂ شہادَت یاد دلاتی  ہے٭ قِیامت میں نامۂ اعمال سِیدھے ہاتھ میں دِلاتی  ہے٭ پُل صراط سے بجلی کی طرح تیزی سے گزار دے گی٭ حاجات پوری ہونے میں اُس کی اِمداد کی جاتی  ہے٭قبر میں آرام وسکون پاتا  ہے٭اس کے لیے جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ٭دنیا سے پاک صاف ہوکررخصت ہوتا  ہے٭سب سے بڑھ کر فائدہ یہ ہے کہ اُس میں اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا ہے۔   (حاشیۃُالطَّحطاوی علی مراقی الفلاح ص ۶۸،۶۹ملخّصاً )