Brailvi Books

مسواک شریف کے فضائل
18 - 20
 میں نے اس مِسواک کا اِستِعمال شروع کیا اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّتھوڑے ہی دِنوں کے اندر میں ٹھیک ہو گیا ۔ میں جب ڈاکٹر کے پاس گیا تو وہ حیران رہ گیا اور پوچھنے لگا:میری دوا سے اِتنی جلدی تمہارا مَرَض دُور نہیں ہوسکتا ،سوچو کوئی اور وجہ ہوگی۔ میں نے جب ذِہْن پر زور دیا تو خیال آیا کہ میں مسلمان ہوچکا ہوں اور یہ ساری بَرَکت مِسواک ہی کی ہے۔ جب میں نے ڈاکٹر کو مِسواک دکھائی تو وہ حیرت سے دیکھتا ہی رہ گیا۔!
{۸}مسواک سے گلے کے درد اور گردن کی سوجن کا طبّی علاج
  ایک شخص کے گلے اور گردن میں درد تھااور گردن میں سوجن بھی تھی۔گلے کے مرض کی وجہ سے اس کی آواز بھی خراب تھی۔اور گردن کے درد اورسُوجن کے باعث اس کا سربھی چکرانے لگا تھاجس سے اُس کا حافِظہ کمزور ہو چکا تھا۔ یہ شخص ڈاکٹروں کے زیر علاج رہا مگر سب بے سود ثابت ہوا ۔ کسی نے اُسے مِسواک کرنے کا مشورہ دیاتو وہ باقاعِدہمِسواک کرنے لگا ۔ اوراِسی کے ساتھ ساتھ مِسواک کے دوٹکڑے کرکے پانی میں اُبالتا اوراُس پانی سے غرارے کرتا ۔ علاوہ ازیں جہاں سوجن تھی وہاں کچھ دوابھی لگا تا رہا۔ یہ علاج بڑا مفید ثابت ہوا ۔ اس کی جب تحقیق کی گئی تو اس کے تھائی رائیڈ گلینڈ مُتأَثِّر تھے جس کا اثر سارے جسم پر ہوا تھا۔ اس مسواک والے علاج سے اُس کی یہ بیماری دور ہو گئی اور وہ رُوبصحت (یعنی تندرست )ہو گیا۔
{۹}مسواک اور گلے کے غدود
    ایک صاحب گلے کے غدُود بڑھنے کے سبب پریشان تھے۔ انہیں شہتوت کا شربت پینے کو دیاگیا اورتازہ مسواک باقاعدہ استعمال کرائی گئی تو مریض نے فوری افاقہ (یعنی فائدہ )محسوس کیا۔