Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
431 - 4047
حدیث نمبر 431
روایت ہے حضرت سمرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ ہر نبی کا حوض ہے اور وہ حضرت اس پر فخر کریں گے کہ ان میں سے کس کے پاس زیادہ آنے والے ہیں ۱؎  اور میں امید کرتا ہوں کہ میں ان سب میں زیادہ ہوں گا آنے والوں میں ۲؎(ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔
شرح
۱؎  ہر نبی کا حوض علیحدہ ہوگا مگر ہمارے حضور کا حوض جس کا نام کوثر ہے ان سب سے بڑا سب سے خوبصورت اور سب سے لذیز ہوگا۔

۲؎ کیونکہ ہر نبی کے حوض پر ان کی امت ہی حاضرہوگی۔امت کی زیادتی نبی کے لیے،شاگردوں کی زیادتی استاد کے لیے، مریدین کی زیادتی شیخ کے لیے،رعایا کی کثرت بادشاہ کے لیے باعث فخر ہوتی ہے۔اس زیادتی کا ذکر دوسری حدیث میں ہے کہ جنتی لوگوں کی کل صفیں ایک سوبیس ہوں گی جن میں سے اسّی صفیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت باقی چالیس صفوں میں ساری امتیں۔خیال رہے کہ ایسے موقعہ پر لعل اور رجاء شک کے لیے نہیں بلکہ یقین کے لیے ہوتا ہے جیسے قرآن مجید میں بہت جگہ لعل فرمایا گیا ہے۔
Flag Counter