| مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم |
روایت ہے حضرت زید ابن ارقم سے فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ تھے ایک منزل پر اترے تو فرمایا کہ تم ان کا لاکھواں حصہ بھی نہیں ہو جو میرے پاس حوض پر پہنچیں گے ۱؎ کہا گیا تم اس دن کتنے تھے فرمایا سات سو یا آٹھ سو ۲؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ اس سے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی ساری امت مراد ہے کہ ان شاءاللہ ہر امتی حوض کوثر پر حاضر ہوگا وہاں کا پانی پئے گا،کیوں نہ پئے کہ وہ اس کے نبی کا حوض ہے صلی اللہ علیہ و سلم۔ ۲؎ یہ فقط سمجھانے کے لیے ہے ورنہ حضور کی امت تو اربوں کھربوں کی تعداد میں ہے۔آج مسلمان دنیا میں قریبًا ایک ارب ہیں پھر تاقیامت کتنے ہوں گے ہم اندازہ نہیں کرسکتے۔