| مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم |
روایت ہے حضرت انس سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ کچھ قوموں کو ان کے کیے ہوئے گناہوں کی وجہ سے آگ کی لپٹ پہنچے گی ۱؎ سزا کے طور پر پھر اللہ انہیں جنت میں داخل فرمادے گا اپنے فضل اپنی رحمت سے انہیں جہنمی کہا جاوے گا۲؎(بخاری)
شرح
۱؎ ایسی لپٹ پہنچے کہ جس سے ان کے چہرے جھلس تو جائیں گے مگر بالکل جلیں گے نہیں۔سفع کے معنی ہیں حرق قلیل تھوڑی سی جلن۔ ۲؎ مگر انہیں اس نام سے خوشی ہوگی کہ رب تعالٰی کی بخشش رحمت انہیں یاد آئے گی،رنج مطلقًا نہ ہوگا کہ جنت میں رنج کیسا۔