Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
299 - 4047
حدیث نمبر 299
روایت ہے انہیں سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی امام مہدی کے قصے کے بارے میں فرمایا پھر آئے گا ان کے پاس ایک شخص کہے گا اے مہدی مجھے دیجئے مجھے دیجئے فرمایا آپ اس کے کپڑے میں لپ بھر کے ڈالتے رہیں گے جس قدر اٹھانے کی وہ طاقت رکھے  ۱؎ (ترمذی)
شرح
۱؎  اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت امام مہدی جیسے صورت میں حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کے مشابہہ ہوں گے ویسے ہی سیرت و اخلاق میں بھی،ان کی طبیعت میں جو سخاوت  رحم و کرم انتہائی ہوگا  گھڑی بھر بھر دینا   جو منگتے سے اٹھ نہ سکے  حضور انور کی ہی سخاوت ہے حضور انور نے حضرت عباس کو اتنا دیا کہ گٹھڑی ان سے اٹھ نہ سکی۔
Flag Counter