Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم
275 - 4047
حدیث نمبر 275
روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے صحابہ میں سے ایک صاحب ۱؎ نے فرمایا حبشیوں کو چھوڑے رہو جب تک وہ تمہیں چھوڑے رہیں اور چھوڑے رہو تم ترک کو جب تک چھوڑے رہیں تم کو ۲؎(ابوداؤد،نسائی)
شرح
۱؎ ان صاحب کا نام شریف معلوم نہ ہوسکا مگر چونکہ سارے صحابہ عادل ہیں ان میں فاسق کوئی نہیں اس لیے یہ حدیث مجہول نہ ہوگی صحیح رہے گی۔ہم ابھی گزشتہ حدیث میں بتا چکے کہ حبشہ سے کون سے حبشی لوگ مراد ہیں اور یہ حکم کس وقت کے لیے ہے لہذا حدیث واضح ہے۔

۲؎  ترك سے مراد قوم یا جوج ماجوج کا ایک قبیلہ ہے جن سے مسلمانوں کی جنگ عظیم قریب قیامت ہوگی،یہ حدیث قرآن کریم کی اس آیت کی مخصص ہے"وَقٰتِلُوا الْمُشْرِکِیۡنَ کَآفَّۃً"کہ مشرکین میں سے ان دونوں قبیلوں کو الگ کردیا گیا جیسے خبر کا حکم مطلق ہے"حَتّٰی یُعْطُوا الْجِزْیَۃَ عَنۡ یَّدٍ وَّہُمْ صٰغِرُوۡنَ"سے مشرکین عرب بحکم حدیث علیحدہ ہیں کہ ان کے لیے قتل ہے یا اسلام لہذا حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ یہ اس حکم قرآن کے خلاف ہے۔(لمعات،مرقات،اشعہ)
Flag Counter