| مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد ہفتم |
روایت ہے حضرت ابو ہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے میری امت کی ہلاکت قریش کے کچھ لڑکوں کے ہاتھ پر ہوگی ۱؎(بخاری)
شرح
۱؎ یعنی ہمارے بعد کچھ نو عمر نا تجربہ کار نااہل لونڈے بادشاہ حاکم بن جائیں گے اور اپنی نااہلی ناتجربہ کاری کی وجہ سے میری امت کو ہلاک کردیں گے اس فرمان عالی میں یزید ابن معاویہ،مروان ابن حکم وغیرہ نااہلوں کی طرف اشارہ ہے ان لوگوں کی وجہ سے امت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو جو مصیبتیں پیش آئیں وہ سب کو معلوم ہیں۔معلوم ہوا مجاہد غازی جوان چاہیں مگر حکام،سلطان قاضی بوڑھے اور تجربہ کار چاہیں،جہاد میں جوانوں کی شمشیر بوڑھوں کی تدبیر کام آتی ہے۔