۱؎ یعنی اگرچہ اسلام کی بہت سی عبادات ہیں مگر حیا داری سب سے بڑی عبادت ہے۔کل دین سے مراد باطل ادیان ہیں اور دین اسلام سے مراد رب تعالٰی کا دین کیونکہ سب انبیاءکرام نے حیاء داری کا سبق دیا بے غیرتی بے حیائی سے سب نے منع فرمایا،بے غیرت کا کوئی نیک عمل قبول نہیں اگرچہ ساجد و عابد ہو،رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی گستاخی سب سے بڑی بے غیرتی ہے۔۲؎ لہذا یہ حدیث مرسل نہیں بلکہ مسند ہے کیونکہ اس میں حضرت انس اور ابن عباس رضی اللہ عنہم کا نام آگیا،یہ حضرات صحابی ہیں،چونکہ ابن طلحہ تابعی ہیں اور مالک نے انہی سے یہ روایت کی صحابی کا ذکر نہیں کیا لہذا ان کی روایت میں حدیث مرسل ہے۔